 
                                                                              پاکستان شوبز انڈسٹری کے اداکار و میزبان واسع چوہدری نے ایسا کیوں کہا کہ ستمبر تک کیا صورتحال ہوگی۔
اداکار واسع چوہدری نے بتایا کہ عالمی وبا کورونا کے کیسز میں کمی کے بعد سے پاکستان میں جس طرح اس سے بچاؤ کو نظر انداز کیا جارہا ہے تو ستمبر تک کیا صورتحال ہوگی یہ سوچنا محال ہو گیا ہے۔
یاد رہے کہ عالمی وبا کورونا کے باعث مارچ سے بند مارکیٹیں اور کاروباری مراکز ایس او پیز کے تحت کھل گئے ہیں۔
اداکار نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے ایک ٹوئٹ میں لکھا کہ پورے ملک میں عوام کی جانب سے کورونا کی موت کا جشن بغیر کسی ایس او پی کو اختیار کرتے ہوئے اور سماجی فاصلے کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے منایا جارہا ہے۔
واضح رہے واسع چوہدری نے کہا کہ یہ تمام تر رویہ حیران کُن ہے اور ایسا ہی رہا تو میں سوچ رہا ہوں کہ ستمبر میں ہمارے ملک میں کیا صورتحال ہوگی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 