Advertisement
Advertisement
Advertisement

عدالت نے میڈیا فرعون کے جوڈیشل ریمانڈ میں 3 ستمبر تک توسیع کردی

Now Reading:

عدالت نے میڈیا فرعون کے جوڈیشل ریمانڈ میں 3 ستمبر تک توسیع کردی
میڈیا فرعون

احتساب عدالت  نے میڈیا فرعون کے جوڈیشل ریمانڈ میں 3 ستمبر تک توسیع کر دی۔

تفصیلات کے مطابق  احتساب عدالت میں غیر قانونی پلاٹ الاٹمنٹ کیس میں گرفتار جنگ و جیو کے مالک ملزم میر شکیل کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی۔

احتساب عدالت کے جج اسد علی نے ریفرنس کی سماعت کی۔ نیب کی طرف سے اسپیشل پراسیکیوٹر حارث قریشی  عدالت میں پیش ہوئے۔

ملزم میر شکیل کی طرف سے چودھری محمد نواز ایڈووکیٹ ،ملزم ہمایوں فیض رسول کی طرف سے نوید رسول مرزا ایڈووکیٹ  اور  ملزم میاں بشیر احمد کی طرف سے میاں الیاس ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔

ملزم میر شکیل کو اسپتال سے لاکر عدالت میں پیش کیا گیا۔نواز شریف کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کی تعمیل رپورٹ عدالت میں پیش کی گئی۔

Advertisement

تعمیل کنندہ عاصم نے نواز شریف کے وارنٹ گرفتاری سے متعلق رپورٹ پیش کی۔

تعمیل کنندہ  نے عدالت کو بتایا کہ ملزم نواز شریف اپنے ایڈریس پر موجود نہیں ہیں۔

جج اسد علی  نے استفسار کیا کہ  آپ کس ایڈریس پر گئے؟ جس پر تعمیل کنندہ نے بتایا کہ میں 180 ایچ ماڈل ٹاؤن میں نواز شریف کے گھر گیا تھا۔

جج اسد علی نے استفسار کیا کہ  آپ کو اور کوئی ایڈریس معلوم نہیں ہے؟  جس پر  تعمیل کنندہ  نے کہا کہ رائیونڈ کے ایڈریس پر جانا تھا؟

جج اسد علی نے اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ  نواز شریف کے رائیونڈ والے ایڈریس پر کس نے جانا تھا؟ عدالت میں صرف صفحے کالے کر کے نہ لے کر آیا کریں۔آئندہ سماعت پر سینئر افسر کو تعمیل کے لیے بھجیں۔

نیب پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ نیب کی طرف سے میر شکیل، نواز شریف، سابق ڈی جی ایل ڈی اے ہمایوں فیض رسول اور بشیراحمد کیخلاف ریفرنس دائر کیا جا چکا ہے۔

Advertisement

ملزم میر شکیل نے اس وقت کے وزیراعلیٰ نواز شریف کی ملی بھگت سے ایک ایک کنال کے 54 پلاٹ ایگزمپشن پر حاصل کیے ۔ ملزم کا ایگزمپشن پر ایک ہی علاقے میں پلاٹ حاصل کرنا ایگزمپشن پالیسی 1986ء کی خلاف ورزی ہے۔

ملزم میر شکیل نے نواز شریف کی ملی بھگت سے 2 گلیاں بھی الاٹ شدہ پلاٹوں میں شامل کر لیں۔ملزم میر شکیل نے اپنا جرم چھپانے کیلئے پلاٹ اپنی اہلیہ اور کمسن بچوں کے نام پر منتقل کروا لیے۔

عدالت نے میر شکیل کے شریک ملزم نواز شریف کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری پر عملدرآمد کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ  آئندہ سماعت پر سینئر پولیس افسر نواز شریف کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری پر عملدرآمد کی رپورٹ پیش کرے۔

عدالت نے ملزم میر شکیل کے جوڈیشل ریمانڈ میں 3 ستمبر تک توسیع کر دی۔

عدالت نے ہمایوں فیض رسول کو حاضری سے استثنی دینے کی درخواست بھی منظور کر لی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بحیرہ عرب کا سمندری طوفان شکتی میں تبدیل، کراچی سمیت کئی اضلاع میں الرٹ جاری
جے ڈی سی کے ظفر عباس سے 14 کروڑ کا ماہانہ بھتہ مانگنے والا گروہ پکڑا گیا
بیانات نہیں، عملی اقدامات سے ہی غزہ میں امن آئے گا، اسحاق ڈار
پنجاب کا کونا کونا چمکائیں گے، صرف لاہور نہیں، ہر گاؤں ترقی کرے گا، مریم نواز
بحیرہ عرب میں موجود سسٹم شدت اختیار کرگیا، کراچی سمیت سندھ میں ہلکی بارش کا امکان
سرکاری حج اسکیم؛ حج واجبات کی آخری قسط کی وصولی کا آج سے آغاز
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر