Advertisement
Advertisement
Advertisement

میر حاصل بزنجو کا انتقال، وزیراعظم و اہم سیاسی شخصیات کا اظہار افسوس

Now Reading:

میر حاصل بزنجو کا انتقال، وزیراعظم و اہم سیاسی شخصیات کا اظہار افسوس

‏وزیراعظم عمران خان و دیگر اہم سیاسی شخصیات کی جانب سے سینیٹر میر حاصل بزنجو کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیاگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ اللہ پاک مرحوم کے درجات بلند فرمائیں اور اس کے ساتھ ہی ساتھ مرحوم کے پسماندگان سے بھی اظہار تعزیت کیا ہے۔

بعدازاں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بھی سینیٹر میر حاصل بزنجو کے انتقال پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سینیٹر میر حاصل بزنجو ایک زیرک سیاستدان اور پر خلوص شخصیت کے حامل تھے۔

مزید پڑھیں

معروف سیاستدان میر حاصل بزنجو انتقال کر گئے

نیشل پارٹی کے رہنماء و سینیٹر اور معروف سیاستدان میر حاصل بزنجو...

وزیر خارجہ کی جانب سے میر حاصل بزنجو کی مغفرت اور بلندی ء درجات کیلئے دعا بھی کی گئی۔

Advertisement

دیگر وفاقی وزراء  جن میںوفاقی وزیر برائے اطلاعات شبلی فراز، وفاقی وزیر برائے مذہبی امور نور الحق قادری شامل ہیں ان کی جانب سے سینیٹر میر حاصل بزنجو کے انتقال پر اظہار افسوس کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے بھی نیشنل پارٹی کے رہمناء میر حاصل بزنجو کے انتقال پر اظہار افسوس ظاہر کیا ہے۔

Advertisement

علاوہ ازیں اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف  اور پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کی جانب سے بھی میر حاصل بزنجو کے انتقال پر اطہار افسوس اور تعزیت کیا گیا ہے ۔

سابق صد ر آصف علی زرداری اور پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو سمیت آصفہ بھٹو نے بھی سینیٹر و سینیئر اور معروف سیاستدان مید حاصل بزنجو کے انتقال پر گہرے رنج کا اظہار کیا ہے اور اس کے ساتھ ہی ان کی مغفرت کی دعا بھی کی گئی ہے۔

Advertisement

اس کے علاوہ بھی جے یو آئی ایف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی جانب سے میر حاصل بزنجو کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا گیا ہے اور مرحوم کے لئے دعائے مغفرت بھی کی گئی ہے۔

یاد رہے کہ نیشل پارٹی کے رہنماء و سینیٹر اور معروف سیاستدان میر حاصل بزنجو کراچی میں انتقال کرگئے ہیں۔

اس ضمن میں ذرائع کا کہنا ہے کہ میر حاصل خان بزنجو گزشتہ کچھ مہینوں سے پھپڑوں کے سرطان میں مبتلا تھے اور ان کا علاج آغا خان ہسپتال میں چل رہا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
تصادم نہیں، تعاون وقت کی ضرورت ہے، جنرل ساحر شمشاد مرزا کا اسلام آباد سمپوزیم سے خطاب
کراچی، 48 انچ قطر لائن کی مرمت کا کام مکمل، متاثرہ علاقوں میں پانی کی فراہمی بحال
ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں کتنا اضافہ ہوا، اسٹیٹ بینک نے بتا دیا
پاکستان کا پہلا اے آئی لرننگ پلیٹ فارم ’’ ہوپ ٹو اسکلز ڈاٹ کام ‘‘ لانچ کردیا گیا
محکمہ موسمیات نے شدید سردی کی قیاس آرائیاں مسترد کر دیں
ایم کیوایم کے وفد کی شہبازشریف سے ملاقات، ترقیاتی منصوبوں سے متعلق بات چیت
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر