سی این جی مہنگی ہونے سے پٹرول کی کھپت میں اضافہ
سی این جی قیمت میں اضافے کے باعث پیٹرول کی کھپت بڑھ...
 
                                                                              سوئی سدرن گیس گیس پریشر میں کمی کے باعث سی این جی اسٹینشز کو بند کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سوئی سدرن کو مختلف گیس فیلڈ سے سے ملنے والی گیس پریشر میں کمی کا سامنا ہے جس کی وجہ سے کےالیکٹرک کو20 ایم ایم سی ایف ڈی گیس کی فراہمی معطل کر دی گئی ہےجبکہ شہر بھر کے پانچوں صنعتی زونز میں بھی گیس کی فراہمی معطل ہے۔
ترجمان ایس ایس جی سی نے کہا کہ کراچی کے سب سے بڑے صنعتی علاقےسائٹ میں گیس پریشر صفر ہو گیا جبکہ دن سے گیس پریشر صفرہونے سے پیداواری سرگرمیاں معطل ہو کر رہ گئیں جس کے باعث صنعتکار ایک شفٹ بند کرنے پر مجبور ہیں۔
ترجمان ایس ایس جی سی نے یہ بھی کہا کہ گیس کی سپلائی میں کمی کو جواز بنا کر کےالیکٹرک نےلوڈشیڈنگ شروع کر دی ہےجبکہ کراچی میں بجلی کی لوڈشیڈنگ میں4 گھنٹےکا اضافہ ہو گیا اور دورانیہ مختلف علاقوں میں 12 سے 14 گھنٹے ہوگیا ہے۔
ترجمان ایس ایس جی سی نے مزید کہا کہ کراچی سمیت سندھ بھر ہفتے کی صبح 8 بجے سے 24 گھنٹے کے لءے سی این جی اسٹیشنز بند رہیں گے۔
دوسری جانب بن قاسم پاور پلانٹ سے بھی بجلی کی پیداوار میں کمی کے باعث شہر اعلانیہ اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ میں اضافہ ہوفیا ہے۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News