Advertisement
Advertisement
Advertisement

حکومت پنجاب جلوسوں کی حفاظت کے سکیورٹی پلان یقینی بنائے گی،عثمان بزدار

Now Reading:

حکومت پنجاب جلوسوں کی حفاظت کے سکیورٹی پلان یقینی بنائے گی،عثمان بزدار
حکومت پنجاب

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب مجالس اور جلوسوں کی حفاظت کے سکیورٹی پلان پر مکمل عملدرآمد یقینی بنائے گی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیر صدارت90 شاہراہ قائد اعظم پر اتحاد بین المسلمین کمیٹی کا خصوصی اجلاس ہوا۔

اجلاس میں علماء کرام نے پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کے 2سال مکمل ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے کمال بصیرت کے ساتھ 2سال مکمل کئے۔

علماء کرام نے یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کی مجالس عزا اور جلوسوں میں بھی کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا۔

اتحاد بین المسلمین کمیٹی نے اسرائیل کو تسلیم نہ کرنے پر وزیراعظم عمران خان کوخراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت نے اسرائیل کو تسلیم نہ کر کے مسلمانوں کے جذبات کی حقیقی ترجمانی کی۔

Advertisement

 وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ محرم الحرام ہمیں سید الشہداء امام حسین ؓکی راہ حق میں لازوال قربانی کی یاد دلاتا ہے جبکہ امام حسینؓ کی قربانی اور اس ماہ کا تقدس مسلمانوں میں اتحاداور یکجہتی کا متقاضی ہے۔

مزید پڑھیں

سال 2023 پاکستان کیلئے کتنا خطرناک ہوگا؟ دل دہلا دینے والی پیشگوئیاں

بلغاریہ سے تعلق رکھنے والی ایک صوفی خاتون نے سال 2023 سے...

پراپرٹی ٹیکس میں اضافے کو مسترد کر کے عوام کو ریلیف دیا ہے،عثمان بزدار

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ پنجاب کابینہ نے...

عثمان بزدار نے یہ بھی کہا کہ کورونا سے بچاؤ کی مہم کے دوران بالخصوص علماء کرام کے تعاون کا شکریہ ادا کرتا ہوں جبکہ صوبے میں فرقہ ورانہ ہم آہنگی کے لئے اتحاد بین المسلمین کمیٹی کا کردار ہمیشہ سے قابل قدر ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ علماء کرام کے تعاون حکومت کے انتظامی اقدامات اور ذرائع ابلاغ کے مثبت کردار کی وجہ سے امن وامان کی صورتحال تسلی بخش ہے جبکہ اتحاد بین المسلمین کمیٹی تمام مکاتب فکر کا نمائندہ فورم ہے-

عثمان بزدار کا یہ بھی کہنا تھا کہ رمضان المبارک میں کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کو پوری دنیا میں سراہا جارہاہے جبکہ احتیاط کے پیش نظر محرم الحرام کے دوران بھی کورونا ایس او پیز کو مد نظر رکھاجائے گا-

سردارعثمان بزدار نے کہا کہ علماء کرام کی تمام ترقابل عمل سفارشات اور تجاویز پرعملدرآمد یقینی بنایا جائےگا جبکہ انتظامیہ اور سکیورٹی کے ادارے مربوط مواصلاتی نظام کے ذریعے آپس میں قریبی رابطہ رکھیں گے۔

Advertisement

وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار نے مزید کہا کہ سینئر پولیس اور انتظامی افسر تمام جلوسوں کی خود مانیٹرنگ کریں گے جبکہ اسلحہ،لاؤڈ سپیکر، وال چاکنگ اور فرقہ وارانہ مواد کی نشرواشاعت پر پابندی کے قانون پر موثر انداز میں عملدرآمد کرایا جائے گا-

اجلاس میں صوبائی وزراء راجہ محمد بشارت، سید سعید الحسن شاہ، ہاشم ڈوگر، رائے تیمور خان بھٹی، عنصر مجید نیازی، فیاض الحسن چوہان، چیف سیکرٹری، آئی جی، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ جبکہ متحدہ علماء بورڈ، قرآن بورڈکے سربراہان سمیت تمام مکاتب فکر کے جید علماء کرام او رمشائخ نے شرکت کی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سینیٹ اور قومی اسمبلی اجلاس سے پیپلز پارٹی کا واک آؤٹ، ن لیگ سے معافی کا مطالبہ
سرکاری کمپنیوں کے سی ای اوز کی تنخواہوں میں بے تحاشا اضافہ، سینیٹ کمیٹی نے سوالات اٹھا دیے
اقوام متحدہ، مہاجرین کی ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس، امیر مقام کا خطاب
ایف پی سی سی آئی کا تجارتی خسارے میں خطرناک اضافے پر اظہار تشویش
کراچی کے کاروباری طبقے کو بھتہ خوری کے بڑھتے خطرات؛ ایم کیو ایم کا وزیر اعلیٰ سندھ کو خط
خیبرپختونخوا کے مختلف شہروں میں موسلادھار بارش، درجہ حرارت میں نمایاں کمی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر