
ماہ محرالحرام کی مناسبت سے شہر کراچی میں سیکورٹی کے لئے پولیس اور رینجرز اور پولیس کو ہائی الرٹ کردیا گیا ہے۔
اس ضمن میں کراچی کے مختلف علاقوں میں رینجرزاور پولیس کا مشترکہ کومبنگ آپریشن بھی کیا گیا ہے جبکہ خیال رہے کہ یہ آپریشن محرم الحرام کے دوران امن و امان کو یقینی بنانے اور علاقے میں موجود جرائم پیشہ افراد کو پکڑنے کے لیے کیا جا رہا ہے۔
آپریشن کے ساتھ ساتھ عوام کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے رینجرز کی جانب سے تمام مکاتبِ فکر کی عبادت گاہوں، مجالس، امام بارگاہوں اور مساجد کے اطراف اسنیپ چیکنگ، موبائل پٹرولنگ اور موٹرسائیکل گشت کو مزید بڑھایا گیا ہے۔
بمطابق سندھ رینجرز آپریشن میں رینجرزموٹر سائیکل اسکواڈ اور النساء فورس بھی شریک ہوئے ہیں جبکہ رینجرز کی جانب سے مخصوص گلیوں کی ناکہ بندی، گھر گھر تلاشی کا عمل بھی جاری ہے۔
رینجرز کی جانب سے مشتبہ افراد کا بائیو میٹرک ویری فیکشن کے ذریعے کرمنل ریکارڈ چیکنگ کا عمل جاری اور اسکے ساتھ ہی ساتھ آپریشن میں داخلی و خارجی راستوں سے آنے جانے والے تمام افراد اور گاڑیوں کو چیک کیا جا رہا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News