Advertisement
Advertisement
Advertisement

اسٹیٹ بینک، کرنٹ اکاؤنٹ میں بہتری

Now Reading:

اسٹیٹ بینک، کرنٹ اکاؤنٹ میں بہتری
SBP releases its Annual Performance Review for Financial Year 2019-20

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا کہنا ہے کہ رواں سال ماہ جولائی میں قومی کرنٹ اکاؤنٹ میں بہتری دیکھنے میں آئی ہے۔

تفصیلات کے  مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے ایک رپورٹ جاری کی گئی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ جولائی 2020 میں جاری کھاتہ خسارے سے پاک رہا ہے جبکہ جولائی میں کرنٹ اکاؤنٹ بیلنس 42 کروڑ 40 لاکھ ڈالر سرپلس رہا ہے۔

Advertisement

اس ضمن میں اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ کرنٹ اکائونٹ بیلنس میں بہتری برآمدات اور ترسیلات میں اضافہ کا نتیجہ ہے کیونکہ جولائی میں برآمدات  کی شرح نمو 19.7 فیصد رہی ہے۔

اسٹیٹ بینک کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جون 2020 میں کرنٹ اکاؤنٹ کو 10 کروڑ ڈالر خسارے کا سامنا تھا۔

مزید پڑھیں

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت آغاز

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت آغاز ہوا ہے جس کے...

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ سال جولائی میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 61 کروڑ 30 لاکھ ڈالر تھا جبکہ گزشتہ سال اکتوبر سے اب تک چار مہینوں میں کرنٹ اکاؤنٹ بیلنس فاضل رہا ہے۔

مزید پڑھیں

ڈالر کی قیمت میں اضافہ

آج دن کے آغاز پر انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں...

Advertisement

بمطابق رپورٹس اسٹیٹ بینک اور وفاقی حکومت کے پالیسی اور انتظامی اقدامات نے بھی جاری کھاتے کو بہتر بنانے میں سپورٹ فراہم کی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
آج سونے اور چاندی کی قیمت کیا رہی؟ جانیے
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ایک اور تاریخ ساز دن، پہلی بار 1 لاکھ 69 ہزار کی سطح عبور
پاکستان کو بیرونی تجارت میں بڑے خسارے کا سامنا
ایک ہفتے میں اسٹیٹ بینک کے ذخائر میں 2.10 کروڑ ڈالر کا اضافہ
سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح سے نیچے آگئی
او جی ڈی سی کی بڑی کامیابی، خیرپور میں گیس اور کنڈینسیٹ کے نئے ذخائر دریافت
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر