Advertisement
Advertisement
Advertisement

چیئرمین سینیٹ سے بین الپارلیمانی یونین کی صدر کی ملاقات

Now Reading:

چیئرمین سینیٹ سے بین الپارلیمانی یونین کی صدر کی ملاقات

چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی سے بین الپارلیما نی یونین کی صدر گیبریلا کیویس بیرن کی ملاقات ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق بین الپارلیما نی یونین کی صدر سے ملاقات پر فریقین کے درمیان باہمی ادارہ جاتی تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا ہے۔

دوران ملاقات چیئرمین صادق سنجرانی کا کہنا تھا کہ بین الپارلیمانی یونین ایک اہم تنظیم ہے جو رکن ممالک کو مسائل کے حل کیلئے ڈائیلاگ کا راستہ فراہم کرتی ہے۔

انہوں نے مزید کہنا ہے کہ پاکستان خطے اور علاقائی امن کیلئے کوشاں ہے اور اس کے ساتھ ہی ساتھ ترقی کے سفر کو خوشگوار بنانا پاکستان اور بین الپارلیمانی یونین کا مشترکہ ایجنڈا ہے۔

Advertisement

مزید پڑھیں

بنگلادیش میں خواجہ سراؤں کیلیے پہلی مسجد قائم

بنگلادیش کی وزیراعظم حسینہ واجد کے حکم پر خواجہ سراؤں کی علیحدہ...

بین الپارلیمانی یونین کی صدر پاکستان پہنچ گئیں

بین الپارلیمانی یونین کی صدر گبریلا کویس بیرن پاکستان پہنچ گئیں وہ...

یاد رہے کہ گزشتہ روز بین الپارلیمانی یونین (آئی پی یو) کی صدر اور میکسیکو کی سیاسی رہنما گبریلا کویس بیرن چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی دعوت پر پاکستان کے دورے پر پہنچی تھیں۔

گبریلا کویس کا سینیٹر مرزا آفریدی اور ایم این اے شیر علی ارباب نے استقبال کیا۔ اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔

اپنے 5 روزہ دورے کے دوران گبریلا کویس بیرن وزیر اعظم عمران خان، صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور دیگر اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کریں گے جبکہ وہ چکوال، لاہور، پسنی اور گوادر کا بھی دورہ کریں گے۔

چیئرمین سینیٹ انٹر پارلیمانی یونین کی صدر کے اعزاز میں عشائیہ دیں گے۔

واضح رہے کہ رواں برس جولائی میں چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے عالمی پارلیمنٹری یونین کے صدر کا انتخاب لڑنے کا اعلان کیا تھا اور اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے چیئرمین سینیٹ کو نامزد کیا جس کا انتخاب رواں برس دسمبر میں ہو گا۔ چیئرمین سینیٹ پہلی مرتبہ اس انتخاب میں حصہ لیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار دوحہ پہنچ گئے
رحیم یار خان، دریائے سندھ میں اونچے درجے کا سیلاب، زمیندارہ بند ٹوٹنے سے دیہاتوں میں تباہی
حب کینال کا مرمتی کام مکمل، پانی کی فراہمی تاحال معطل
کراچی: شربت والے کے روپ میں جنسی درندے کے خلاف مزید مقدمات درج
معرکہ حق میں شکست کے بعد بھارت جنگی سازوسامان کے جعلی ماڈلز بنانے پر مجبور
پنجاب اسمبلی میں ٹک ٹاک پر پابندی عائد کرنے کی قرارداد جمع
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر