
ایکسائز پولیس نے کراچی میں کارروائی کرکے بڑی تعداد میں منشیات برآمد کرلی۔
تفصیلات کے مطابق ایکسائز پولیس نے شہر قائد میں کارروائی کرکے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا جن کے قبضے سے بڑی تعدا دمیں منشیات برآمد ہوئی۔
ایک ملزم اجمل خان کو پاکستان جنرل اسٹور کرسچن کالونی کے نزدیک سے پکڑا گیا۔ ملزم کے قبضے سے 1050 گرام ہیروئن برآمد ہوئی ہے۔
دوسرے ملزم زین العابدین کو لائنز ایریا اسٹوڈنٹ بریانی کے پاس سے گرفتار کیا گیا۔ ملزم کے قبضے سے 500 گرام چرس برآمد ہوئی۔
ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News