امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کا کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارات کے بعد دیگر عرب ممالک بھی اسرائیل کو تسلیم کر لیں گے۔
مائیک پومپیو سرکاری دورے پر اسرائیل پہنچ گئے ہیں، جہاں مائیک پومپیو نے وزیر اعظم نیتن یاہو سے خصوصی ملاقات کی ہے۔
ملاقات میں متحدہ عرب امارات کے اسرائیل سے سفارتی تعلقات کی بحالی کے بعد پیدا ہونے والی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا ہے۔
مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے پومپیو نے کہا کہ اب دیگر ممالک کو بھی اسرائیل کو تسلیم کرلینا چاہیئے اور اس کے قوی امکانات بھی ہیں۔
مائیک پومپیو کا مزید کہنا تھا کہ اسرائیل کو تسلیم کیے جانے سے مشرق وسطیٰ میں پائیدار امن قائم ہوگا، مشترکہ طور پر خطے میں تعمیر و ترقی کے نئے مواقع اور امکانات بھی پیدا ہوں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News