Advertisement
Advertisement
Advertisement

نئی پالیسی سے ملک میں شمسی و ونڈ توانائی کی پیداوارمیں اضافہ ہو گا، عمر ایوب

Now Reading:

نئی پالیسی سے ملک میں شمسی و ونڈ توانائی کی پیداوارمیں اضافہ ہو گا، عمر ایوب
کے الیکٹریک

وزیرِ توانائی عمر ایوب نے کہا ہے کہ نئی توانائی پالیسی سے ملک میں شمسی و ونڈ توانائی کی پیداواری شرح میں اضافہ ہو گا۔

تفصیلات کے مطابق ترکی کے سفیر نے وزیرِ توانائی عمر ایوب سے ملاقات کی، جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ توانائی کے شعبے میں پاک ترکی باہمی تعاون کو فروغ دینے پر گفتگو کی گئی۔

ملاقات کے دوران وفاقی وزیر عمر ایوب نے نئی قابلِ تجدید توانائی پالیسی پر  بھی روشنی ڈالی گئی۔

ترکی کے سفیر  سے ملاقات کے دوران وزیرِ توانائی عمر ایوب نے کہا کہ2030 تک انرجی مکس میں قابل تجدید توانائی کا 30 فیصد اضافہ ہو جائے گا ۔

وزیرِ توانائی عمر ایوب نے مزید کہا کہ پاکستان آئندہ دس سالوں میں 70 فیصد بجلی ملکی توانائی ذرائع سے پیدا کریگا جبکہ نئی توانائی پالیسی سے ملک میں شمسی و ونڈ توانائی کی پیداواری شرح میں اضافہ ہو گا۔

Advertisement

ترکی کے سفیر نے کہا کہ پاکستان اور ترکی کے برادرانہ تعلقات مزید مستحکم ہونگے جبکہ ترکی اور پاکستان کے مابین توانائی کے شعبے میں تعاون و شراکت جاری رہے گا۔

مزید پڑھیں

کرغزستان کے سفیر سے عمر ایوب خان کی ملاقات

کرغزستان کے پاکستان میں سفیر ایرک بسم حیوف سے وفاقی وزیر برائے...

واضح رہے اس سے قبل کرغزستان کے پاکستان میں سفیر ایرک بسم حیوف سے وفاقی وزیر برائے پاور و پٹرولیم عمر ایوب خان کی ملاقات ہوئی تھی۔

ملاقات میں  کرغزستان کے سفیر نے وفاقی وزیر عمر ایوب کو 17 اور 18 فروری 2020ءکو بشکک میں ہونے والے مشترکہ وزارتی کمیشن کے اجلاس کے انتظامات کے بارے میں آگاہ کیا جبکہ وفاقی وزیر اور سفیر دونوں نے جے ایم سی کے ایجنڈے اور ممکنہ تعاون کے شعبوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔

اس موقع پر وفاقی وزیر عمر ایوب خان نے کہا تھا کہ پاک کرغزستان مشترکہ وزارتی کمیشن ایک اہم فورم ہے جس میں اہم امور پر تبادلہ خیال کرنا اور دوطرفہ تجارت، آمدورفت، مواصلات اور توانائی سے متعلق فائدہ مند نتائج تک پہنچنا مقصد ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایف بی آر کا کریڈٹ کارڈ ہولڈرز کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ
خضدار؛ سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 14 سے زائد دہشت گرد ہلاک، درجنوں زخمی
طوفان شکتی کی شدت میں مزید اضافہ، کراچی سے 390 کلومیٹر دور، سمندر میں طغیانی کا امکان
ن لیگ، پیپلزپارٹی کے تحفظات دور کرنے میں تاحال ناکام
پی آئی اے نے برطانوی آپریشن کا باضابطہ اعلان کردیا
پاکستان ہمیشہ سے فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑا رہا ہے اور ہمیشہ ان کا ساتھ دیتا رہے گا، وزیرِ اعظم
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر