Advertisement
Advertisement
Advertisement

کراچی کے نام پر ووٹ مانگنے والوں نے شہر کو لاوارث چھوڑدیا ہے، ناصرحسین شاہ

Now Reading:

کراچی کے نام پر ووٹ مانگنے والوں نے شہر کو لاوارث چھوڑدیا ہے، ناصرحسین شاہ
کراچی

پاکستان پیپلزپارٹی سندھ کے ڈپٹی جنرل سیکریٹری اور وزیر اطلاعات سندھ سید ناصرحسین شاہ  نے کہا ہے کہ کراچی کے نام پر ووٹ مانگنے والوں نے شہر قائد کو لاوارث چھوڑدیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق  پاکستان پیپلزپارٹی سندھ کے ڈپٹی جنرل سیکریٹری اور وزیر اطلاعات سندھ سیدناصرحسین شاہ  نے اپنے ایک  بیان میں کہا کہ سندھ ملکی تاریخ کے بدترین مون سون سیزن کا سامنا کررہا ہے۔

اپنے بیان میں پاکستان پیپلزپارٹی سندھ کے ڈپٹی جنرل سیکریٹری نےکہا کہ سندھ میں طوفانی برسات کے بعد ایک قومی بحران پیدا ہوگیا ہے مگر وفاق نے صوبے کو لاوارث چھوڑدیا۔

  وزیر اطلاعات سندھ سیدناصرحسین شاہ نے بارشوں کے بعد بدترین لوڈشیڈنگ کی وجہ سے نکاسی آب میں مشکلات پر کے الیکٹرک پر بھی تنقید کرتے ہوئے کہا  کہ کے الیکٹرک نے ایک بار پھر کراچی کے عوام کے ساتھ اس کڑے وقت میں بے وفائی کی ہے۔

پاکستان پیپلزپارٹی سندھ کے ڈپٹی جنرل سیکریٹری اور وزیر اطلاعات سندھ سیدناصرحسین شاہ نے مزید کہا کہ  صرف پاکستان پیپلزپارٹی کے عوامی نمائندے اس قومی بحران میں عوام کے درمیان موجود ہیں اور سندھ حکومت شہریوں کو یقین دلاتی ہے کہ ہم جلد اس قومی بحران پر قابو پالیں گے۔

Advertisement

مزید پڑھیں

میئر کراچی قومی بحران میں عوام کی دادرسی کے بجائے آنسو بہارہے ہیں، سعید غنی

صوبائی وزیر سندھ برائے تعلیم سعید غنی نے کہاہے کہ کراچی کے...

  یاد رہے کہ  شہرقائد میں گلشن حدید،اسٹیل ٹاؤن،کورنگی،لانڈھی، ڈیفنس،منظور کالونی،سائٹ ایریا،نارتھ ناظم آباد، صدر، کلفٹن، ملیر، شاہ فیصل کالونی، باغ کورنگی، الفلاح، لیاری،گلشن اقبال،نارتھ کراچی اور سرجانی میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا سلسلہ جاری ہے۔

محکمہ مو سمیات نے کراچی والوں کو خبردار کیا ہے کہ  آج اور کل شہر میں بادل کھل کر برسیں گےجبکہ اربن فلڈنگ کا بھی خدشہ ہے۔

بارش کا سلسلہ شروع ہوتے ہی کراچی کے مختلف علاقوں میں بجلی کی بندش سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
شکتی سائیکلون کے اثرات، کوئٹہ میں گرد و غبار کا طوفان، حدِ نگاہ صفر کے قریب
کراچی میں جرائم بے قابو، 9 ماہ میں اسٹریٹ کرائم کی وارداتیں 50 ہزار کے قریب پہنچ گئیں
سینیٹ اور قومی اسمبلی اجلاس سے پیپلز پارٹی کا واک آؤٹ، ن لیگ سے معافی کا مطالبہ
سرکاری کمپنیوں کے سی ای اوز کی تنخواہوں میں بے تحاشا اضافہ، سینیٹ کمیٹی نے سوالات اٹھا دیے
اقوام متحدہ، مہاجرین کی ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس، امیر مقام کا خطاب
ایف پی سی سی آئی کا تجارتی خسارے میں خطرناک اضافے پر اظہار تشویش
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر