سعودی عرب سے اچھی خبر آگئی
سعودی عرب میں کرونا وائرس کے مریضوں میں کمی حالات بہتر ہونا...
سعودی عرب سے بڑی خبر سامنے آگئی، سعودی عرب میں نجی اسکولوں کے غیرملکی اساتذہ کو سعودی عرب واپسی کی مشروط اجازت دی گئی ہے۔
سعودی وزارت تعلیم کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سعودی عرب میں نجی اسکولوں کے اساتذہ کو واپسی کی مشروط اجازت دی گئی جس کے تحت غیرملکی اساتذہ کی واپسی کا سفر شروع کرنے سے قبل پی سی آر کرانا ہوگا۔
سعودی وزارت تعلیم کی جانب سے بیان میں مزید کہا گیا کہ سفر سے 48 گھنٹے پہلے ٹیسٹ کی رپورٹ پیش کرنا ہوگی جبکہ صرف ایسے اساتذہ کو سفر کی اجازت دی جائے گی جو ٹیسٹ میں کورونا سے پاک ہوں گے اور سعودی عرب پہنچنے پر انہیں ہاؤس آئسولیشن میں بھی رہنا ہوگا۔
یاد رہے اس سے قبل سعودی وزارت تعلیم کی جانب سے نجی انٹرنیشنل اور غیرملکی سکولوں کے غیر سعودی اساتذہ کی واپسی سے متعلق وزیر صحت کو خط لکھا تھا جس میں انہوں نے نئے تعلیمی سال کے حوالے سے غیرملکی اساتذہ کو سعودی عرب واپسی کی بات کی تھی۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News