Advertisement
Advertisement
Advertisement

حکومت نے گیس سستی کرنے کی اوگرا سفارشات مسترد کردیں

Now Reading:

حکومت نے گیس سستی کرنے کی اوگرا سفارشات مسترد کردیں

حکومت کی جانب سے گیس سستی کرنے کی اوگرا سفارشات مسترد کردیں گئیں ہیں۔

تفصیلات کے مطابق حکومت نے گیس سستی کرنے کی اوگرا سفارشات مسترد کردیں ہیں علاوہ ازیں حکومت کا گیس نرخوں میں کمی کا ریلیف عوام کو منتقل کرنے سے بھی انکار کردیا گیا ہے۔

اس ضمن میں ذرائع کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم ڈویژن نے گیس کی موجودہ قیمتیں برقرار رکھنے کی ایڈوائس اوگرا کو بھجوادی گئیں ہیں۔

مزید پڑھیں

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں 15 روز کیلئے مقرر کرنے کا فیصلہ

پٹرول سے متعلق انتہائی اہم خبر سامنے آگئی جس کے تحت یکم...

یاد رہے کہ اوگرا نے گذشتہ ماہ گیس سستی کرنے کا فیصلہ وفاقی حکومت کو بھجوایا تھا جبکہ اوگرا نے سوئی نادرن کیلئے گیس 6 فیصد سستی کرنے کی سفارش کی تھی۔

Advertisement

قبل ازیں اوگرا نے سوئی سدرن کیلئے گیس 2 فیصد سستی کرنے کی سفارش کی تھی جبکہ اوگرا نے فیصلہ مںظوری کیلئے وفاقی حکومت کو بھجوا دیا تھا۔

دوسری جانب پیٹرول سے متعلق انتہائی اہم خبر سامنے آگئی جس کے تحت یکم ستمبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں 15 روز کیلئے مقرر کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں 15 روز کیلئے مقرر کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے پیٹرولیم ڈویژن نے اوگرا,آئل کمپنیز ایڈوائزری کونسل کو گائیڈ لائنز جاری کردیں۔

پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ دستاویز میں کہا گیا ہے کہ یکم ستمبر 2020 سے ہر 15 روز بعد قیمتوں کا تعین ہوگا جبکہ پیٹرول،ڈیزل کی قیمتوں کا تعین نئی پالیسی کے تحت کیا جائے گا۔

 دستاویز میں کہا گیا ہے کہ دیگر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین موجودہ طریقہ کار کے تحت ہوگا جبکہ پیٹرول،ڈیزل کی قیمت کا تعین خام تیل کی 14 روز کی قیمت کی اوسط نکال کر کیا جائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ای سی سی کا استعمال شدہ گاڑیوں کی کمرشل درآمد کی اجازت دینے کا فیصلہ
سیلاب کے معاشی اثرات کو آئی ایم ایف جائزے میں شامل کیا جائے، وزیراعظم کا مطالبہ
آج سونے کی قیمت کیا رہی؟ جانیے
معیشت کے لئے بڑی خوشخبری؛ پاور سیکٹر کے گردشی قرضے کم کرنے کے لئے 1275 ارب کا معاہدہ
مہنگا سونا، مزید مہنگا، قیمت میں ہوش اڑادینے والا اضافہ
پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تجارتی تعلقات میں نئی پیش رفت کی توقع
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر