
پاکستان کی جانب سے بھارت کی خودساختہ چارج شیٹ کو مسترد کر دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان، بھارت کی خود ساختہ چارج شیٹ کو مسترد کرتا ہے کیونکہ اس خودساختہ چارج شیٹ میں مقبوضہ جموں و کشمیر سے عالمی برادری کی توجہ ہٹانے کی کوشیش کی گئی ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا ہے کہ خود ساختہ چارج شیٹ گذشتہ برس بھارتی غیرقانونی مقبوضہ کشمیر کے پلوامہ حملے میں پاکستان کو ملوث کرنے کی کوشش ہے۔
زاہد حفیظ چوہدری نے واضح کیا ہے کہ مبینہ چارج شیٹ میں حقائق میں تبدیلیاں جے پی کے پاکستان مخالف الاپ کو آگے بڑھانے کے لیے مرتب کی گئیں ہیں اور یہ تبدیلیاں اندرونی تنگ سیاسی عزائم کے لیے ڈیزائن کی گئیں ہیں۔
یاد رہے کہ پاکستان کی جانب سے مسترد کی جانے والی بھارتی خود ساختہ چارج شیٹ بھارت کی نیشنل انویسٹیگیشن ایجنسی نے پیش کی تھی۔
بھارتی سازش کے حوالے سے ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان نے پہلے بھی بھارت کے بے بنیاد الزامات کو مسترد کیا تھا اور اس کے ساتھ ہی ماضی میں کسی بھی قابل عمل معلومات کی فراہمی کی صورت میں کارروائی کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی۔
اس ضمن میں زاہد خفیظ نے کہا ہے کہ بھارت اپنے محرکات کے لیے قابل اعتماد شواہد ہیش کرنے میں ناکام رہا تھا اور باوثوق شواہد پیش کرنے کی بجائے بھارت نے اس حملے کو پاکستان مخالف پروپیگنڈا کے لیے استعمال کیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News