 
                                                                              پاکستان کی سینئر اداکارہ شگفتہ اعجاز نے والدہ کے لیے محبت بھرا پیغام شیئر کر دیا۔
اداکارہ شگفتہ اعجازنے والدہ کے لیے محبت بھرا پیغام شیئر کرتے ہوئے کہا ہے کہ والدہ میری کُل کائنات ہیں، اللّٰہ انہیں صحت مند زندگی عطا فرمائے۔
https://www.instagram.com/p/CER17O_JPF_/?utm
شگفتہ اعجاز نے والدہ کے ساتھ تصویریں شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ مائیں اللہ پاک کی طرف سے وہ حسین تحفہ ہیں جس کا کوئی نعم البدل نہیں۔
اداکارہ نے مداحوں سے اپنے والدین کا خیال رکھنے اور ان کی عزت کرنے کی اپیل بھی کی۔
واضح رہے کہ اس سے قبل لاک ڈاؤن کے دوران 49 سالہ اداکارہ نے گاؤں کی یاد میں اپنے گھر کی چھت کو ہی ’گاؤں‘ کی شکل دے ڈالی تھی اور تصویریں انسٹاگرام پر شیئر کی تھیں۔
https://www.instagram.com/p/B-r35LXJCjr/?utm
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 