Advertisement
Advertisement
Advertisement

کراچی کے متاثرہ علاقوں میں پاک فوج اور پاک بحریہ کی امدادی سرگرمیاں جاری

Now Reading:

کراچی کے متاثرہ علاقوں میں پاک فوج اور پاک بحریہ کی امدادی سرگرمیاں جاری

کراچی کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پاک فوج اور پاک بحریہ کی امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق کراچی کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پاک فوج اور پاک بحریہ کی امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاک فوج کے انجینئرز نے شاہراہ فیصل پر سی او ڈی انڈر پاس بحال کر دیا جبکہ کے پی ٹی انڈر پاس سے نکاسی آب کا کام جاری ہے۔

اس ضمن میں آئی ایس پی آر کا مزید کہنا تھا کہ شہریوں کی سہولت کے لیئے زیر آب آئے مختلف مقامات سے پانی نکالنے کا کام بھی تاحال جاری ہے۔

آئی ایس پی آر نے بتایا ہے کہ سیلاب سے بری طرح متاثرہ علاقوں میں موبائل ٹیموں کے ذریعے راشن سمیت بنیادی اشیائے ضروریہ کی فراہمی کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے

Advertisement

پاک فوج کے شعبہ تعلاقت عامہ کے مطابق شہر میں  پانی میں پھنسی گاڑیاں ہٹا کر ٹریفک بحال رکھنے کے لیئے فوج کی ریکوری وہیکلز مختلف مقامات پر تعینات کی گئی ہیں۔

آئی ایس پی آر کے آگاہ کیا ہے کہ پاک فوج کی جانب سے سول انتظامیہ کے ساتھ مل کر قائم کیئے گئے 56 میڈیکل اور 32 ریلیف کیمپوں میں متاثرین کی مدد جاری رکھی ہوئی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وادی تیراہ میں منشیات کی کٹائی، ترسیل اور منظم نیٹ ورک کا انکشاف
پاکستان نے بھارتی ہندو شہریوں کو داخلے سے روکنے کا الزام مسترد کردیا
اسلام آباد اور تہران کے درمیان براہ راست پروازوں کا آغاز، افتتاحی پرواز روانہ
زرمبادلہ کے ذخائر میں بڑی کمی ریکارڈ
سینیٹ کا اجلاس کل صبح طلب، آئینی ترمیم شامل نہیں
وزیراعظم سے ترک وزیر داخلہ کی ملاقات، پاکستان-ترکیہ تعلقات مزید مستحکم کرنے کا عزم
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر