Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیراعلیٰ سندھ کی راتوں رات پانی کی نکاسی کو یقینی بنانے کی ہدایات

Now Reading:

وزیراعلیٰ سندھ کی راتوں رات پانی کی نکاسی کو یقینی بنانے کی ہدایات
CM Sindh speaks over the statement of PM Imran Khan

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی جانب سے کراچی سے راتوں رات پانی کی نکاسی کو یقینی بنانے کی ہدایت کردی گئی ہے اس کے ساتھ ہی ساتھ واٹر بورڈ کو پانی کی فراہمی کی بھی ہدایات جاری کردی گئیں ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا ہے کہ اب کی بارش نے پرانے تمام رکارڈ توڑ دیئے ہیں اور پیر کی صبح پھر سے بارش کی پیش گوئی ہے۔

وزیراعلیٰ نے بتایا کہ وہ کے الیکٹرک کے دفتر گئے تھے جہاں دورہ کرتے ہوئے معلوم ہوا ہے کہ  ان کے سب اسٹیشن بھی ڈوب گئے ہیں لیکن حکومت سندھ کے الیکٹرک کی مدد کر رہی ہے تاکہ جلد از جلد بجلی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے اور بجلی کی بحالی کردی جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ ان کی جانب سے نکاسی آب کے کام کے لئے مشینری فراہم کردی گئی ہے جس سے جلد از جلد سڑکوں کوکلین کردیا جائیگا تاکہ 10 محرم کے جلوسوں کے راستے میں مشکلات حائل نہ ہوں ۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر نکاسی آب کے کام کے لئے مزید مشینری کا مطالبہ کیا گیا تو وہ بھی فراہم کی جائیگی ۔

Advertisement

یاد رہے کہ اس سے قبل وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی جانب سے کے الیکٹرک آفس کا دورہ کیا گیا ہے، دورے کے دوران وزیراعلیٰ سندھ کی جانب سے برہمی کا اظہار بھی کیا گیا ہے۔

اس ضمن میں وزیراعلی سندھ  کا کہنا تھاکہ یہ کونسی سروس ہے کہ 35-35 گھنٹے بجلی غائب ہے، شہر کے بیشتر علاقوں میں تاحال بجلی بحال نہیں کی گئی ہے جس سے تنگ آکرلوگ شہر بھر میں مظاہرے کررہے ہیں۔

وزیراعلیٰ کے دورہ کے دوران کے الیکٹرک ے سی ای او مونس علوی کی جانب سے بریفنگ بھی دی گئی جس میں انہوں نے بتایا کہ شہر میں اس وقت 1900 میں سے 1615 فیڈرز کام کررہے ہیں لیکن پھر بھی شہر میں 4 فٹ پانی کھڑا ہے تو کیسے بجلی بحال کی جائے؟

مونس علوی کا کہنا تھا کہ رات 12 سے 1 بجے تک ڈیفنس کے 66 سے 50 فیصد فیڈرز بحال کردیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اسلام آباد اور تہران کے درمیان براہ راست پروازوں کا آغاز، افتتاحی پرواز روانہ
زرمبادلہ کے ذخائر میں بڑی کمی ریکارڈ
سینیٹ کا اجلاس کل صبح طلب، آئینی ترمیم شامل نہیں
وزیراعظم سے ترک وزیر داخلہ کی ملاقات، پاکستان-ترکیہ تعلقات مزید مستحکم کرنے کا عزم
اراکین قومی اسمبلی کی ماہ ستمبر کی تنخواہوں کی ہوشربا تفصیلات سامنے آگئیں
کراچی: جناح اسپتال میں ڈاکٹرز کی افسرشاہی، مریض رل گئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر