
کربلا کے میدان میں نواسہ رسولﷺ حضرت امام حسین اور ان کے ساتھیوں کی جانب سے اسلام کے نام پر دی جانے والی قربانیوں کی یاد میں آج ملک بھر میں یوم عاشور عقیدت و احترام سے منایا جائیگا۔
اس ضمن میں ملک بھر کے تمام شہروں میں ماتمی جلوس نکالے جائیں گے جبکہ جلوس میں شامل عذاداروں کے لئے مکمل سیکورٹی کا بھی انتظام کیا گیا ہے۔
آج کے دن علمائے کرام اور ذاکرین حضرت امام حسین کی روشن اور واضح تعلیمات اور سانحہ کربلا کے مختلف پہلوئوں کو اجاگر کریں گے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی ملک بھر میں 9 محرم الحرام کو نواسہ رسولﷺ کی عظیم قربانی کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے جلوس و مجالس کا انعقاد کیا گیا تھا جبکہ 9 محرم الحرام کا مرکزی جلوس اپنے روایتی راستوں سے گزر کر اختتام پذیر ہوگیا تھا۔
کراچی میں 9 محرم الحرام کا مرکزی جلوس کھارادر میں امام بارگاہ حیسینیاں ایرانیاں پہنچ کر اختتام پذیر ہوا جبکہ وفاقی دارالحکومت میں امام بارگاہ اثناء عشری سے برآمد ہونیوالا جلوس اپنے روایتی راستوں پر گامزن تھا۔
جلوس کی سیکورٹی کیلئے انتہائی سخت اقدامات کئے گئے ہیں جبکہ برآمد ہونیوالے جلوس میں سینکڑوں عزاداران شبیہوں اور ذوالجناح کے ساتھ موجود تھے۔
جلوس کی گزرگاہوں کے درمیان عزادارواں کے لیے سبیلوں کا خصوصی انتظام کیا گیا تھا۔ نواسہ رسول اور اہلبیت کی قربانیوں کو یاد رکھنے کے لیے مرکزی جلوس میں نوحے اور ماتم بھی جگہ جگہ جاری رہا تھا۔
جلوس کی گزرگاہوں کے درمیان دکانوں کو سیل کرکے بند رکھا گیا تھا۔ سیکورٹی کے لیے پولیس رینجرز کے خصوصی دستے تعینات تھے جبکہ سیکورٹی کے باعث جلوس کے راستوں کے درمیان موبائل سروس بند رکھی گئی تھی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News