Advertisement
Advertisement
Advertisement

کراچی: بہادر آباد میں پندرہ سالہ لڑکے کو مارمار کر قتل کردیا

Now Reading:

کراچی: بہادر آباد میں پندرہ سالہ لڑکے کو مارمار کر قتل کردیا
15 Boy Killed

کراچی کے علاقے بہادرآباد میں پندرہ سالہ لڑکے کو  چوری کے الزام میں تشدد کرکے قتل کردیا  گیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ پندرہ سالہ لڑکا اور اس کا ساتھی کوکن سوسائٹی کے قریب ایک بنگلے میں داخل ہوئے تھے اور گارڈ نے ایک کو پکڑلیا جبکہ اس کا ساتھی فرار ہوگیا۔

پکڑے گئے لڑکے کا نام ریحان بتایا جارہا ہے جس کو بنگلے میں باندھ کر گھر والوں اور علاقے کے لوگوں نے بدترین تشدد کا نشانہ بنایا گیا ۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ریحان کے خلاف بہادر آباد تھانے میں دو مقدمات پہلے سے درج ہیں ۔

پولیس کی جانب سے گھر کے 2 افراد کو زیر حراست لیا جاچکا ہے، پولیس کے مطابق دونوں گھر کے افراد اور دیگر لوگوں نے 15 سالہ ریحان کے ساتھ مار پیٹ کی جبکہ کم عمر چورریحان کی ہلاکت کامقدمہ دانیال اور زوبیرکے خلاف درج کرلیا گیا ہے۔

Advertisement

مقدمہ الزام نمبر 240/2019 ریحان کے والد محمد سعیدکی مدعیت میں درج کیا گیا جبکہ مقدمے میں دفعہ 316 شامل کی گئی ہیں۔

پوسٹ مارٹم رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ لڑکے کی موت سر پر چوٹ لگنے سے ہوئی، اہل خانہ کا کہنا ہے کہ ریحان قصائی کا کام کرتا تھا، رات سے گھر نہیں آیا، آج اس کی ہلاکت کی خبر ملی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
تصادم نہیں، تعاون وقت کی ضرورت ہے، جنرل ساحر شمشاد مرزا کا اسلام آباد سمپوزیم سے خطاب
کراچی، 48 انچ قطر لائن کی مرمت کا کام مکمل، متاثرہ علاقوں میں پانی کی فراہمی بحال
ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں کتنا اضافہ ہوا، اسٹیٹ بینک نے بتا دیا
پاکستان کا پہلا اے آئی لرننگ پلیٹ فارم ’’ ہوپ ٹو اسکلز ڈاٹ کام ‘‘ لانچ کردیا گیا
محکمہ موسمیات نے شدید سردی کی قیاس آرائیاں مسترد کر دیں
ایم کیوایم کے وفد کی شہبازشریف سے ملاقات، ترقیاتی منصوبوں سے متعلق بات چیت
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر