مشیر خزانہ عبد الحفیظ شیخ نے نقصان زدہ انٹرپرائزز کے فرانزک آڈٹ کے حوالے سے تجاویز طلب کرلیں۔
تفصیلات کے مطابق مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی صدارت میں کابینہ کمیٹی برائے حکومتی ملکیتی انٹرپرائزز کا اجلاس ہوا۔
مشیر خزانہ نے نقصان زدہ انٹرپرائزز کے فرانزک آڈٹ کے حوالے سے تجاویز طلب کرلیں۔
اجلاس کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق فرانزک آڈٹ اے جی پی یا نجی آڈٹ کمپنیزسے کرانے پر غور کیا جارہا ہے۔
مشیر خزانہ کا کہنا ہے کہ فرانزک آڈٹ وزیر اعظم کی ہدایت پر کرایا جائے گا۔اگلے اجلاس میں فرانزک آڈٹ کے حوالے سے جامع تجاویز پیش کی جائیں۔
عبد الحفیظ شیخ نے نقصان زدہ انٹرپرائزز کے حوالے سے نیا فریم ورک بنانے کی ہدایت کی ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ نقصان زدہ انٹرپرائزز کو نجی کمپنیوں کی منیجمنٹ کے ذریعے چلایا جائے گا تاہم ادارے حکومتی ملکیت میں ہی رہیں گے۔
مشیر خزانہ نے ہدایت کی کہ اگلے اجلاس میں نقصان زدہ انٹرپرائزز کی نظرثانی شدہ فہرست پیش کی جائے۔
اجلاس میں حکومتی ملکیتی انٹرپرائزز سے متعلق مسودہ قانون پر بھی غور کیا گیا۔
عبد الحفیظ شیخ نے ہدایت کی کہ مسودہ قانون پر متعلقہ وزارتوں، ڈویژنز اور وزارت کی قانون سے مشاورت کی جائے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
