
’ارطغرل غازی‘ میں عبدالرحمن غازی کا کردار ادا کرنے والے تُرک اداکار جلال نے کراچی اور لاہور میں بارش کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر اظہار ہمدردی کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اداکار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام اسٹوری میں کراچی سمیت پورے پاکستان میں سیلابی صورتحال سے دوچار لوگوں کیلئے دعا کی۔
https://www.instagram.com/p/CD3si_cJGNI/?utm
تُرک اداکار جلال نے پوسٹ کی کیمشن میں لکھا کہ بارش کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والوں کیلئے بےشمار دعائیں کی جارہی ہیں۔
قابلِ غور یہ کہ اداکار نے اردو میں پیغام لکھتے ہوئے کہا کہ سیلاب کی تباہ کاریوں پر پاکستانی قوم سے اظہار ہمدردی کرتے ہیں۔‘
انہوں نے لکھا کہ اس مشکل گھڑی میں سیلاب میں جاں بحق ہونے والوں کیلئے اللّٰہ سے مغفرت کی دعا کرتے ہیں۔‘
تُرک اداکار نے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے لکھا کہ میری دعائیں اور ہمدردیاں پاکستانیوں کے ساتھ ہیں۔
یاد رہے کہ پاکستان کے یومِ آزادی کے موقع پر پاکستانیوں کے لیے خصوصی پیغام شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’میرے پاکستانی بہن بھائیو! آپ کو یوم آزادی مبارک ہو اور شہدا پاکستان کو سلام ۔
واضح رہے کہ اس سے قبل جلال نے سلطنت عثمانیہ کیلئے لڑنے والے عبدالرحمن پشاوری کی خدمات کو یاد کرتے ہوئےانہیں خراج عقیدت پیش کیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News