Advertisement
Advertisement
Advertisement

تبدیلی کے نام پر رچایا گیا ڈرامہ فلاپ ہوگیا ہے،سراج الحق

Now Reading:

تبدیلی کے نام پر رچایا گیا ڈرامہ فلاپ ہوگیا ہے،سراج الحق

امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ تبدیلی کے نام پر رچایا گیا ڈرامہ فلاپ ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ تبدیلی کے نام پر آنے والی حکومت کسی ایک شعبے میں مثبت تبدیلی نہیں لاسکی۔

اپنے بیان میں امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ معیشت بہتر ہونے کی بجائے مزید خراب ہوگئی ہے جبکہ مہنگائی پہلے سے کئی گنا بڑھ گئی ہے۔

سراج الحق نے یہ بھی کہا کہ حکومت اعلانات تک ہی محدود رہی، اقدامات نظر نہیں آئے جبکہ عوام سابقہ حکومتوں سے زیادہ موجودہ حکومت سے خائف نظر آتے ہیں

امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ پاکستان معاشی بدحالی سے دوچار ہے اور معیشت افغانستان اور بھوٹان سے بھی پیچھے چلی گئی ہے۔

Advertisement

سراج الحق کا یہ بھی کہنا تھا کہ روزگار کی آس میں نوجوان رل گئے ہیں جبکہ چار دن بعد بھی کراچی سے بارشوں کا پانی نہیں نکالا جا سکا۔

مزید پڑھیں

حکومت نے احتساب کو سیاست کی نظر کردیا ، سراج الحق

امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ حکومت نے...

امیرجماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ کراچی میں وفاقی صوبائی اور شہری حکومتیں ڈوبنے والوں کو بچانے کی بجائے ایک دوسرے کا گریبان پھاڑنے پر تلی ہوئی ہیں۔

واضح رہے اس سے قبل کراچی  میں بیت المکرم مسجد کے قریب جماعت اسلامی کی کشمیر ریلی میں کریکر حملہ ہوا۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ حملے میں 8  افراد کے زخمی ہعنے کی اطلاع موصول ہوئی جنہیں طبی امداد کے لئے لیاقت نیشنل اور آغا خان منتقل کیا جارہا ہے۔

عینی شاہد کے مطابق بیت المکرم پیڈسٹل برج کے قریب فت پاتھ پر دھماکہ حافظ نعیم الرحمان کی تقریر کے دوران ہوا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بلوچستان میں ملک کا پہلا خودکار ڈیجیٹل ای۔فائلنگ سسٹم متعارف
پنجاب میں طوطوں کی رجسٹریشن لازمی قرار
چیئرمین پی ٹی اے نے عہدے سے ہٹائے جانے کے فیصلے کو چیلنج کردیا
مریض پر نفسانی خواہش کو ترجیح دینے والے ڈاکٹر کو بحال کر دیا گیا
صدر کی چینی قیادت سے ملاقات، پاک چین تعلقات مزید گہرے کرنے پر اتفاق
پوسٹ پہلگام – مئی 2025 کی تقریب رونمائی ، عطا اللہ تارڑ اور دیگر مقررین کا خطاب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر