ڈالر کی قیمت میں زبردست کمی
ڈالر کی قیمت میں ایک بار پھر کمی ہوگئی ہے۔ اسٹیٹ بینک...
ڈالر کی قیمت میں ایک بار پھر کمی ہوگئی ہے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 61 پیسے سستا ہوگیا ہے۔
فاریکس ڈیلرز کے مطابق جمعرات سے اب تک ڈالر کی قدر میں 2 روپے 81 پیسے کمی ریکارڈ کی گئی ہے جس کے تحت انٹر بینک میں ڈالر 165 روپے 62 پیسے پر بند ہوا۔
ڈالر 1.6 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے، ڈالر کی قدر میں کمی سے ملکی قرضوں میں 305 ارب روپے کی کمی ہوئی ہے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت آغاز ہوا جس کے مطابق کاروباری ہفتے کے پہلے روز انڈیکس میں 16 پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News