Advertisement
Advertisement
Advertisement

حکومت کا ایک سال مکمل ہونے پرٹوئٹر صارفین کے تبصرے

Now Reading:

حکومت کا ایک سال مکمل ہونے پرٹوئٹر صارفین کے تبصرے
Social Media Criticism

تحریک انصاف  کی حکومت کے ایک سال مکمل ہونے پر ٹوئٹر پر’’تبدیلی کی برسی‘‘ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر صارفین نے عمران خان کی حکومت پر طنز کے تیرچلادیے۔

پی ٹی آئی سرکار کے ایک سال مکمل ہونے پررانا اجمل نامی ایک صارف نے اپنی ٹوئٹ میں وزیراعظم عمران خان کو ان کا منشور یاد دلادیا کہا ایک سال گزر گیا،مگر نوکریوں کا ایک سال کا سفرطے نہ ہوسکا۔

 

ایک صارف نے پی ٹی آئی حکومت کے پہلے سال کو نا کام قرار دیا ساتھ ہی تنقیدی پوسٹر بھی آویزاں کردیا ۔

جبکہ ایک صارف نے اپنے جذبات کا اظہار کچھ یوں کیا کہ ڈالر بڑھ رہا ہے،روپیہ گررہاہےاورمہنگائی آسمان پر پہنچ رہی ہے۔حکومت کیا کررہی ہے؟

اس موقع پر جہاں مختلف صارفین نے تبدیلی کی برسی کا ہیش ٹیگ استعمال کیا وہی ترجمان ن لیگ مریم اورنگزیب نے بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں کہا کہ آج عمران صاحب ایک سال کی بھوک، مہنگائی اور بے روزگاری کے سونامی کی تفصیلات سے عوام کو آگاہ کریں گے ۔ آج عمران صاحب بتائیں گے کہ ایک سال میں پاکستان خطے کا دوسرا مہنگا ترین ملک بن گیا ہے۔

Advertisement

Advertisement

 

مریم اورنگزیب کا یہ بھی کہنا تھا کہ ایک سال میں گیس کے نرخوں میں 200 فیصد اور بجلی کی قیمت میں 35 فیصد اضافہ کیا گیا جبکہ بیرونِ ملک سرمایہ کاری آدھی ہو گئی ہے۔ سود کی شرح % 5.75 سےبڑھ کر  %13.25 ہوگئی ہےاور اسٹاک ایکسچینج میں بھی %32 کمی آئی ہے۔

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سامعہ حجاب کا یوٹرن؛ حسن زاہد سے صلح، ملزم کی ضمانت منظور
جشن آزادی معرکہ حق تقریب؛ گورنر سندھ کی عاطف اسلم کے گانے پر ڈانس ویڈیو وائرل
ڈیم نہیں، صرف دلاسے، بارشیں آئیں، پانی گیا، مستقبل پھر خالی
ٹیکنالوجیا؛ 2025 میں ہاتھ سے چلنے والے سائرن سے سیلاب الرٹ؟ عوام حیران
ریحام خان کی نئی پارٹی کا لوگو امریکی ہوم ڈیپارٹمنٹ سے متاثر یا نقل شدہ؟ سوشل میڈیا پر نئی بحث
غار میں پکا پرانا پنیر سونے سے بھی زیادہ مہنگا، جانیے حیران کن قیمت
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر