پاک بحریہ کا کراچی اور بدین میں ریلیف اینڈ ریسکیو آپریشن جاری
پاک بحریہ کا کراچی اور بدین کے بارش سے متاثرہ علاقوں میں...
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ 2 روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ 2 روزہ دورے پر کراچی پہنچے، دورے کے دوران آرمی چیف نے کراچی کا فضائی جائزہ لیا۔
ترجمان آئی ایس پی آرنے کہا کہ دورے میں آرمی چیف نے حالیہ بارشوں اوراربن فلڈنگ کے نقصانات کا جائزہ لیا اور کورہیڈ کوارٹرزکا دورہ بھی کیا۔
ترجمان آئی ایس پی آرنے کہا کہ آرمی چیف کو کورہیڈ کوارٹرزمیں اربن فلڈنگ پربریفنگ دی گئی۔
اس موقع پر آرمی چیف نے کہا کہ کوئی بھی شہراس طرح کی قدرتی آفت کا سامنا نہیں کرسکتا، ہمارامسئلہ وسائل کی دستیابی نہیں۔
آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے مزید کہا کہ ترجیحات کودرست کرناہے،قدرتی آفت نےموقع دیا ہم میگا سٹی کوآئندہ درست مینج کریں گے۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News