پاکستان کا مستقبل فنی تعلیم سے جڑا ہے، میاں اسلم اقبال
صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال نے کہا ہے کہ...
صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال نے کہا کہ سرمایہ کاروں کو سہولتوں کی فراہمی حکومت کی ذمہ داری ہے۔
تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال سے گلوبل سیمنٹ کے سی ای او زاہد ندیم کی ملاقات ہوئی جس میں نئے سیمنٹ پلانٹس لگانے کے لئے این او سی کے حصول کے امور پر بات چیت کی گئی۔
میاں اسلم اقبال نے کہا کہ صوبے میں اربوں روپے کی سرمایہ کاری ہوگی جبکہ سیمنٹ پلانٹس لگانے کے لئے این او سی کے اجراء میں سرخ فیتہ کی رکاوٹیں دور کریں گے۔
صوبائی وزیر صنعت و تجارت نے یہ بھی کہا کہ نئے سیمنٹ پلانٹس لگانے کے لئے این او سی کے اجراء میں غیر ضروری تاخیر کسی صورت برداشت نہیں، سیمنٹ سیکٹر میں سرمایہ کاری کے لئے ون ونڈو کی سہولت دیں گے۔
میاں اسلم اقبال کا کہنا تھا کہ متعلقہ محکموں کااین اوسی کے اجراء کے عمل میں تساہل سرمایہ کاری کی راہ میں رکاوٹ پیدا کر رہا ہے، این او سی کے اجراء میں سرخ فیتے کی رکاوٹ دور کریں گے ۔
صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال کا مزید کہنا تھا کہ متعلقہ محکموں کو مقررہ مدت کے اندر این او سی کے اجراء کا پابند بنائیں گے جبکہ سرمایہ کاری کو فروغ دے کر غربت اور بے روزگاری کے اندھیرے مٹائیں گے۔
میاں اسلم اقبال کی گلوبل سیمنٹ کے سی ای او زاہد سے ہونے والی ملاقات میں ڈپٹی سیکرٹری کامرس وفوکل پرسن معید رانا نے بھی شرکت کی۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News