Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان کرکٹ ٹیم لاہور پہنچ گئی

Now Reading:

پاکستان کرکٹ ٹیم لاہور پہنچ گئی

پاکستان کرکٹ ٹیم دورہ انگلینڈ مکمل کرنے کے بعد وطن واپس پہنچ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم دس ہفتوں پر مشتمل دورہ انگلینڈ مکمل کرکے وطن واپس پہنچ گئی ہے، قومی کرکٹ ٹیم بذریعہ چارٹر فلائٹ  لاہور پہنچی ہے۔

قومی اسکواڈ میں بابر اعظم، عماد وسیم، شاہین شاہ آفریدی کاؤنٹی کنٹریکٹ کی وجہ سے اسکواڈ کے ہمراہ نہیں آئے ہیں جبکہ آل راؤنڈر شعیب ملک بھی ذاتی حیثیت سے انگلینڈ میں ہی قیام کریں گے اور بولنگ کوچ وقار یونس  فیملی کے پاس آسٹریلیا جائیں گے۔

یاد رہے کہ انگلینڈ کرکٹ بورڈ کی جانب سے کورونا صورتحال کے باوجود  برطانیہ آمد پر پاکستان ٹیم کا شکریہ ادا کیا گیا ہے جبکہ پی سی بی کے چیف ایگزیکٹیو وسیم خان نے بھی  مشکل اور غیر معمولی حالات میں انگلینڈ کا مکمل دورہ کرنے پر چوالیس رکنی قومی اسکواڈ کو مبارکباد دی اور  کارکردگی کو بھی سراہا ہے۔

یاد رہے کہ گرین شرٹس نے انگلینڈ کے خلاف تین ٹیسٹ اور تین ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گئے ہیں اس ضمن میں ہیڈکوچ مصباح الحق پیر کو پریس کانفرنس میں ٹیم کی کارکردگی پر اپنا موقف پیش کریں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دسویں تھل جیپ ریلی 2025 کے رنگا رنگ مقابلوں کا کل سے آغاز
سول ایوی ایشن کرکٹ ٹورنامنٹ ، فائنل میں لاہور ایئرپورٹ نے کوئٹہ کو شکست دیدی
پہلا ون ڈے؛ پاکستان نے جنوبی افریقا کو 2 وکٹوں سے شکست دے دی
ایشیا کپ میں کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی، آئی سی سی نے سزاؤں کا اعلان کر دیا
پاکستانی وکٹ کیپر سدرہ نواز بھی آئی سی سی ویمنز ٹیم آف ورلڈ کپ میں شامل
ٹم ڈیوڈ 129 میٹر کا شاندار چھکا لگا کر تیسرے نمبر پر آگئے، ویڈیو وائرل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر