Advertisement
Advertisement
Advertisement

نیب سندھ میں احتساب کے نام پر انتقامی کارروائیوں میں مصروف ہے، سعید غنی

Now Reading:

نیب سندھ میں احتساب کے نام پر انتقامی کارروائیوں میں مصروف ہے، سعید غنی
سعید غنی

وزیرتعلیم و محنت سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ نیب ایک بار پھر پیپلز پارٹی کے خلاف سندھ میں احتساب کے نام پر انتقامی کارروائیوں میں مصروف ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیرتعلیم و محنت سندھ سعید غنی نے صوبائی وزیر سہیل انور سیال کے مرحوم والد کے گھر پر چھاپہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت صوبائی وزراء کو حالیہ بارشوں کے بعد جاری ریلیف کاموں سے روکنے کی سازش لگ رہی ہے۔

وزیرتعلیم و محنت سندھ نے کہا کہ سہیل انور سیال کے جس گھر پر چھاپہ مارا گیا وہ ان کے مرحوم والد کی ملکیت ہے جبکہ نیب اس طرح کے اوچھے ہتھکنڈوں سے اپنے کن آقاؤں کو خوش کرنا چاہتی ہے۔

سعید غنی نے یہ بھی کہا کہ آج تک پیپلز پارٹی کے جن جن رہنماؤں اور وزراء پر نیب نے الزامات لگائے ہیں کسی ایک پر بھی وہ الزام ثابت نہیں کرسکی ہے۔

وزیرتعلیم و محنت سندھ سعید غنی نے مزید کہا کہ اس طرح کی کارروائیوں کا اصل مقصد پیپلز پارٹی کا میڈیا ٹرائل کرنا ہے لیکن پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت سے لے کر ایک ایک کارکن اس طرح کی کارروائیوں سے گھبرانے والے نہیں ہے۔

Advertisement

دوسری جانب ترجمان سندھ حکومت مرتضی وہاب نے صوبائی وزیر سہیل انور سیال کی رہائشگاہ پر نیب چھاپے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ آفت زدہ صورتحال میں نیب کا اس طرح کی کاروائی قابل مذمت ہے۔

اپنے پیغام میں ترجمان سندھ حکومت مرتضی وہاب نے مزید کہا کہ صوبائی وزیر سہیل انور سيال  عمرکوٹ، میرپورخاص اور بدین میں سیلاب متاثرین کے لئے امدادی کاموں میں مصروف تھے، عوامی نمائندہ سے معلومات طلب کیا جاسکتا ہے مگر نیب کا طرز عمل قابل مذمت ہے۔

Advertisement

مزید پڑھیں

نیب کا صوبائی وزیر سہیل انور سیال کے گھرپر چھاپہ

صوبائی وزیرسہیل انور سیال کے گھر پر نیب ٹیم نے چھاپہ مار...

یاد رہے اس سے قبل قومی احتساب بیورو  نیب نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کےمعاملے پر صوبائی وزیر سہیل انورسیال کی رہائش گاہ پرچھاپہ مار کر اہم دستاویزتحویل میں لے لیں۔

نیب ٹیم نے رہائش گاہ سمیت بیک وقت 2 مقامات پر چھاپے مارے، نیب ٹیم نے فرید آباد کے گاؤں اور دیگر2 مقامات  پر کارروائی کی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
پاکستان کا افغان طالبان رجیم کی درخواست پر 48 گھنٹوں کے لیے سیز فائر کا فیصلہ
پاکستان کا خلائی مشن ایک نئے دور میں داخل، ہائپرسپیکٹرل سیٹلائٹ لانچنگ کی تاریخ مقرر
صدرمملکت سے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی ملاقات، اندرونی و بیرونی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال
خیبرپختونخوا کے نو منتخب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا
کراچی میں 4 دہائیوں سے قائم افغان بستی کے مسمار کا آپریشن جاری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر