
گجرات میں علاقہ مکینوں نے چوری کے الزام میں سوات کے نوجوان مسکین کو تشدد کر کے قتل کردیا۔
پولیس کے مطابق واقعہ کی اطلاع ملنے پر پٹرولنگ افسر موقع پر پہنچے تو بہادر مسیح اور اس کی دو بیٹیاں اور مسکین کو زخمی حالت میں پایا گیا جنہیں طبی امدا کے لیے عزیز بھٹی شہید ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں مسکین زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا۔
ملزمان نے الزام لگایا کہ مقتول مسکین خان ڈکیتی کیلئے گھر میں گھسا اور چاقو کے وار کر کے بہادر مسیح اور اسکی دو بیٹیوں کو زخمی کردیا۔
جبکہ مقتول کے والد کہنا تھا کہ مسکین خان نے ایک شخص کو موبائل بیچا تھا موبائل کی رقم کا مطالبہ کرنے گیا تو انہوں نے پکڑ کر باندھ لیا اور لیکن اسے موت کے گھاٹ اتاردیاگیا۔
تھانہ سول لائن گجرات کے علاقہ مغل کالونی میں سوات کا رہائشی نوجوان پر تشدد کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل بھی ہو گئی۔
پولیس نے تشدد کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد واقعہ میں ملوث چار افراد کو حراست میں لے لیا جن سے تفتیش جاری ہے
تشدد سے ہلاک ہونیوالے مسکین سوات میں نمازجنازہ کی ادائیگی کے بعد سپرد خاک کر دیا گیا
واضح رہے کہ گزشتہ روز کراچی کے شہر بہادرآباد میں بھی پندرہ سالہ لڑکے کو چوری کے الزام میں تشدد کرکے قتل کردیا گیا۔پولیس حکام کا کہنا تھا کہ پندرہ سالہ لڑکا اور اس کا ساتھی کوکن سوسائٹی کے قریب ایک بنگلے میں داخل ہوئے تھے اور گارڈ نے ایک کو پکڑلیا جبکہ اس کا ساتھی فرار ہوگیا۔پکڑے گئے لڑکے کا نام ریحان بتایا گیا۔جس کو بنگلے میں باندھ کر گھر والوں اور علاقے کے لوگوں نے بدترین تشدد کا نشانہ بنایا گیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News