Advertisement
Advertisement
Advertisement

اسکول کو کھولنے کے حوالے سے گائیڈ لائن جاری

Now Reading:

اسکول کو کھولنے کے حوالے سے گائیڈ لائن جاری
اسکول

حکومت نے اسکول کو کھولنے کے حوالے سے  گائیڈ لائن جاری کردیں۔

تفصیلات کے مطابق  حکومت نے کورونا کے بعد اسکول کھولنے کے حوالے سے گائیڈ لائن اور ایس او پیز جاری کردیے ہیں۔

حکومت کی جانب سے جاری ایس او پیز میں کہا گیا ہے کہ والدین بچوں کوپبلک ٹرانسپورٹ کےبجائے خود پک اینڈ ڈراپ دیں جبکہ تعلیمی اداروں میں داخلے کےوقت طالب علموں کی اسکریننگ لازمی قراردی گئی ہے۔

ایس اوپیز کے تحت نزلہ،زکام اوربخارکی صورت میں طلبا کوکلاسزلینے کی اجازت نہیں دی جائے گی جبکہ سماجی فاصلہ،ہاتھ دھونا اور ماسک کا استعمال لازمی قرار دیا گیا ہے۔

ایس او پیز میں کہا گیا ہے کہ ہرروزچارچارگھنٹے کی دو شفٹ میں کلاسز ہوں گی،کچھ شفٹوں کو ہفتے کے آخری 2 دن میں رکھا جائیگا جبکہ تعلیمی ادارے میں بریک بھی شفٹوں میں دی جائے گی۔

Advertisement

ایس او پیز میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ بچوں میں ہاتھ دھونے کی آگاہی مہم کیساتھ سانس لینے کے لیے کھلی فضا میں تازہ ہوا کی فراہمی ‏یقینی ‏بنائی جائے گی اورتعلیمی اداروں میں کرونا کے اثرات کی سخت نگرانی کی جائےگی

مزید پڑھیں

07 ستمبر کو اسکولوں کو کھولنے کا حتمی فیصلہ کیا جائے گا، شفقت محمود

وفاقی وزیر برائے تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ اسکولوں کے...

ایس اوپیز کے تحت تعلیمی اداروں میں صبح کے وقت اسمبلی نہیں ہوگی اورطالب علم سیدھے کلاس روم جائیں گےجبکہ تعلیمی اداروں کی کنٹین میں بچوں  کی بھیٹر نہ لگانے کی ہدایت کی گئی ہے اورطالب علم کھانا گھرسےلانےکو ترجیح دیں گے۔

 حکومت کی جانب سے جاری ایس او پیز میں کہا گیا ہے کہ تعلیمی اداروں کے پرنسپلز اور مدرسوں کے منتظمین کودوبارہ ادارہ کھولنے پر گائیڈ لائنز فراہم ‏کردی ‏جائیگی جبکہ تعلیمی ادارے کھولنے سے متعلق حتمی فیصلہ 7ستمبرکوہوگا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
27 ویں آئینی ترمیم؛ سینیٹ و قومی اسمبلی میں نمبر گیم دلچسپ مرحلے میں داخل
صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے قومی اسمبلی کا اجلاس 5 نومبر کو طلب کر لیا
ملک بھر میں 8 نومبر تک موسم کیسا رہے گا، این ڈی ایم اے کی رپورٹ جاری
پاکستان میں ڈیجیٹل ادائیگیوں کا نیا ریکارڈ قائم، اسٹیٹ بینک
پاکستان کی سفارتکاری نئے اعتماد اور استحکام کے دور میں داخل ہو چکی ہے، خواجہ آصف
غزہ کیلیے فوج بھیجنے کا فیصلہ حکومت اور پارلیمنٹ کرے گی، ڈی جی آئی ایس پی آر
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر