Advertisement
Advertisement
Advertisement

جنید جمشید کی یومِ پیدائش پر گلوکار علی ظفر کی جانب سے خراجِ عقیدت

Now Reading:

جنید جمشید کی یومِ پیدائش پر گلوکار علی ظفر کی جانب سے خراجِ عقیدت

گلوکار  علی ظفر نے پاکستان کے معروف نعت خواں جنید جمشید کی 56 ویں سالگرہ پر منفرد انداز میں خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق علی ظفر نے ٹویٹر پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ مشہور ’اعتبار‘ گیت گاتے نظر آرہے ہیں جب کہ ویڈیو کے ساتھ انہوں نے سالگرہ کی مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ آپ ہمیشہ ہمارے دلوں پر حکمرانی کرتے رہیں گے، ساتھ ہی یہ بھی کہا کہ اللہ پاک جنید جمشید کو جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے۔

Advertisement

 3 ستمبر  1964ء کو کراچی میں پیدا ہونے والے جنید جمشید نے زندگی کے آخری ایام میں دین کی روشنی کو دوسروں تک پہنچانے کو اپنا مقصد بنائے رکھا، ستارہ امتیاز پانے والے جنید جمشید کی آج 56 ویں سالگرہ منائی جا رہی ہے۔

ماضی کے معروف میوزیکل بینڈ وائٹل سائن کے روح رواں گلوکار مرحوم جنید جمشید ابتدا میں موسیقی کی وجہ سے کافی مقبول رہے لیکن دل دل پاکستان گانا اُن کی اصل پہچان بنا۔

یاد رہے کہ دسمبر 2016ء میں جنید جمشید چترال سے اسلام آباد جانے والے بدقسمت طیارے میں سوار تھے جو حویلیاں کے قریب حادثے کا شکار ہوگیا تھا۔ حادثے کے نتیجے میں جنید جمشید اور ان کی اہلیہ نیہا سمیت طیارے میں سوار تمام 48 مسافر جاں بحق ہوگئے تھے۔

واضح رہے کہ  گلوکاری کی دنیا کو مکمل طور پر خیرباد کہنے والے جنید جمشید نے اپنی زندگی میں کئی نعتیں بھی پڑھیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایرانی گلوکار اسٹیج پر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے
حادثہ یا خودکشی؟ معروف چینی اداکار 5ویں منزل سے گر کر ہلاک
نامور اداکار لہری کو مداحوں سے بچھڑے 13 برس بیت گئے
چاہت فتح علی خان پر انڈے پھینکنے کی ویڈیو وائرل؛ گلوکار کا ردعمل سامنے آگیا
اداکارہ سارہ خان کی ہمشکل بھارتی لڑکی کے سوشل میڈیا پر چرچے
خواہش تھی پہلے ’بیٹی‘ ہو، ٹک ٹاکر اقرا کنول کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر