Advertisement
Advertisement
Advertisement

اسکول کھولنے سے متعلق فیصلہ آئندہ ہفتے ہوگا

Now Reading:

اسکول کھولنے سے متعلق فیصلہ آئندہ ہفتے ہوگا
اسکولوں

ملک بھر میں اسکول کھولنے سے متعلق حتمی فیصلہ آئندہ ہفتے ہوگا۔

وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود نے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اسکول کھولنے سے متعلق حتمی فیصلہ 7 ستمبر بروز پیر کو کیا جائے گا۔

شفقت محمود نے کہا کہ  ملک میں تعلیمی سرگرمیاں بحال کرنےسے متعلق مختلف تجاویز زیرغور ہیں ۔اسکول 15 ستمبر سے فیز وائز کھولنے جانے کی تجاویز ہیں  تاہم حتمی فیصلہ 7 ستمبر کو کیا جائے گا۔

اس موقع پر  معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہر بچے کا دو ہفتے بعد ٹیسٹ ہوگا۔

ڈاکٹر فیصل نے مزید کہا کہ  جن بچوں کی قوتِ مدافعت کم ہو انہیں پہلے مرحلے میں اسکول نہیں بھیجا جائے۔

Advertisement

معاون خصوصی برائے صحت کا کہنا تھا کہ  کورونا کم ضرور ہوا ہے  تاہم کوروناختم نہیں ہوا اورایس اوپیز پر عملدرآمد بہت ضرروی ہے۔

دوسری جانب   آل پاکستان پرائیویٹ اسکولز فیڈریشن نےوفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی میڈیابریفینگ میں اسکولز15ستمبر سے فیزوائزکھولنے کا بیان تعلیم بحالی روکنے کی سازش قراردیتے ہوئے  مسترد  کردیا۔

صدر آل پاکستان پرائیویٹ اسکولز فیڈریشن کاشف مرزا نے کہا کہ ایس  او پیز   کے تحت ملک بھر میں اسکولز 15اگست سے کھول دیے ہیں ا ورتدریس کا سلسلہ جاری رہے گا۔

کاشف مرزا کا کہنا تھا کہ ایف آئی آر کاٹنا  اوراسکولز سیل کرنا ظالمانہ کاروائی ہے جس کی مذمت کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 7.5کروڑ پاکستانی بچوں کےآئینی تعلیمی حقوق کے لیےتمام اسکولز باقاعدہ طورپر کھولنے کی توثیق کی جائے۔ گیلپ سروےمطابق 84فیصد  والدین اسکولز کھولنے کامطالبہ کررہے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سمندر پار پاکستانیوں کے بغیر پاکستان کی معیشت آگے نہیں بڑھ سکتی، وزیراعظم
وفاقی حکومت کا قرضہ جون 2025 تک 80 ٹریلین روپے ہوگیا
عالمی امن کا دن؛ پاک فوج کا قابل تحسین کردار
ڈی جی آئی ایس پی آر کا کیڈٹ کالج پلندری کادورہ، شرکاء کا افواج پاکستان کوشاندار خراجِ تحسین
کراچی میں آج موسم کیسا رہے گا؟
مسئلہ کشمیر کے بغیر بھارت سے کوئی بات نہیں ہوسکتی، وزیراعظم
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر