جعلی زرعی اجناس فروخت کرنے والی کمپنیاں اب سندھ میں نہیں چلیں گی، منظور وسان
منظور وسان کا کہنا ہے کہ جعلی زرعی اجناس اور پیسٹی سائیڈ...
آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کی صدرعارف علوی سے ملاقات ہوئی ہے۔
پاک فوج کےشعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ایوان صدر میں فوجی اعزازات کی تقریب کے بعد آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی صدر عارف علوی سے ملاقات ہوئی۔
ملاقات میں داخلی سلامتی سے متعلق امور پر بھی بات چیت کی گئی۔
صدرعارف علوی نے کورونا وائرس اور ٹڈی دل کے کنٹرول کےلیے افواج پاکستان کی خدمات کو سراہا جبکہ 65 کی جنگ میں مادر وطن کے دفاع میں شہید ہونے والوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات میں صدرعارف علوی نے کہا کہ افواج پاکستان ملکہ دفاع اور سلامتی کی ضامن ہیں۔
عارف علوی نے کہا کہ فوج نے کامیابی سے اندرونی و بیرونی چیلنجوں پر قابو پایا، پاکستان کو اپنی افواج پر فخر ہے۔
صدرعارف علوی نے یہ بھی کہا کہ افواج پاکستان نے ہمیشہ بے پناہی جرات اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں سے دشمن کے ناپاک عزائم خاک میں ملا دیے۔
واضح رہے اس سے قبل پاک فوج کےشعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے جی ایچ کیو میں یوم دفاع پاکستان پر فوجی اعزازات دینے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ وہ دن ہے جب قوم کی یکجہتی، وطن سے محبت، قربانی اور بہادری کی بے شمار داستانیں رقم ہوئیں۔
آرمی چیف نے کہا تھا کہ یہ دِن1948، 1965، 1971، کارگل کی جنگ اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں شہید ہونے والے شہیدوں کی یاد میں منایا جاتا ہے، پاکستانی قوم کے لیے 6 ستمبر صرف ایک دن نہیں بلکہ ہمارے حوصلے کی پہچان بھی ہے۔
جنرل قمر جاوید باجوہ نے یہ بھی کہا تھا کہ یہ دن ہمیں یاد دلاتا ہے کہ ہم نے کل بھی اپنے سے کئی گنا بڑے دُشمن کو شکست دی تھی اور آج بھی دُشمن کے نا پاک عزائم کو شکست دینے کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News