Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیرتوانائی کی کے الیکٹریک کو صوبائی اداروں کے ساتھ کوارڈینشن بڑھانے کی ہدایت

Now Reading:

وزیرتوانائی کی کے الیکٹریک کو صوبائی اداروں کے ساتھ کوارڈینشن بڑھانے کی ہدایت
کے الیکٹریک

وزیرتوانائی وزیر عمرایوب خان کی کے الیکٹریک کو صوبائی اداروں کے ساتھ کوارڈینشن بڑھانے کی ہدایت کردی۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے احکامات پر کے الیکٹرک بارے وفاقی وزیر پاور اور پٹرولیم عمرایوب خان کی زیر صدارت اعلی سطحی اہم اجلاس ہوا۔

اجلاس میں سپریم کورٹ کی ہدایات کی روشنی میں کے الیکٹرک کے معاملات کیلیے ون ونڈو آپریشن کیلئے ایڈیشنل سیکٹری پاور وسیم مختار کی صدارت میں کمیٹی قائم کی گئی جبکہ کمیٹی میں پٹرولیم ڈویژن کے ایڈیشنل سیکٹری، نیپرا، این ٹی ڈی سی، کے الیکٹرک ، سی پی پی اے اور پاور ڈویژن کے نمائندے شامل ہے۔

کمیٹی کے الیکٹرک کے امور میں ون ونڈو آپریشن کا کام کرے گی تاکہ سپریم کورٹ کے احکامات کے تناظر میں کراچی کے عوام کیلئے بجلی کی فراہمی میں رکاوٹیں مقررہ وقت میں دور ہوں۔

اجلاس میں وفاقی وزیر عمر ایوب خان نے کے الیکٹریک کو کراچی میں بجلی کے سب سٹیشن میں پانی نکالنے کیلئے پمپ اور دوسری مشینری کا انتظام کرنے اور کو صوبائی اداروں کے ساتھ اپنی کوارڈینشن بڑھانے کی بھی ہدایات کی۔

Advertisement

این ٹی ڈی سی جامشورو کے ڈی لائن پر کام تیز کرنے اور اگلے سال سال اپریل تک مکمل کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی جبکہ چیرمین نیپرا نے سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں پبلک سنوائی شروع کرنے اور ان پر فیصلہ کرنے سے متعلق بھی اجلاس کو بریفنگ دی گئی۔

مزید پڑھیں

پاکستان میں کورونا سے آج مزید 14 افراد جان کی بازی ہار گئے

پاکستان میں کورونا وائرس سے آج مزید 14 افراد جان کی بازی...

ایس ایس جی سی کورنگی میں پاور پلانٹس کیلئے گیس پریشر کو بڑھائے گا جس سے 100سے 150میگاوٹ کی اضافی بجلی کے الیکٹرک کو دستیاب ہوگی جبکہ 400میگاوٹ سے زیادہ اضافی بجلی کے الیکٹرک کو نیشنل گرڈ سے ملنا شروع ہو جائے گی۔

اجلاس میں وزیراعظم کے معاونین خصوصی برائے پاور شہزاد سید قاسم اور ندیم بابر، چیرمین نیپرا توصیف فاروقی، سیکٹری پاور عمر رسول، کے الیکٹرک بورڈ کے چیرمین بمعہ ممبران، سی ای او کے الیکٹرک، سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی، این ٹی ڈی سی اور پاور ڈویژن کے اعلی حکام نے شرکت کی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
فضل الرحمان نے فیصل واؤڈا کو 27 ویں ترمیم کا جائزہ لینے کی یقین دہانی کرا دی
کراچی واٹر بورڈ میں من پسند افسران کو نوازنے کا سلسلہ جاری، اقربا پروری عروج پر
رواں مالی سال کے چار ماہ میں تجارتی خسارہ 38 فیصد سے بڑھ گیا
آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں ’’سپر مون‘‘ کا خوبصورت نظارہ دیکھا جاسکے گا
حکومت نے 24 سرکاری ادارے فروخت کرنے کا فیصلہ کرلیا، وزیر خزانہ
دسویں تھل جیپ ریلی 2025 کے رنگا رنگ مقابلوں کا کل سے آغاز
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر