Advertisement
Advertisement
Advertisement

سیاحت کی ترقی موجودہ حکومت کے اہم اہداف میں شامل ہے، محمود خان

Now Reading:

سیاحت کی ترقی موجودہ حکومت کے اہم اہداف میں شامل ہے، محمود خان
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے کہا ہے کہ سیاحت کی تیزرفتار اور دیرپا ترقی موجودہ حکومت کے اہم اہداف میں شامل ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کی زیر صدارت محکمہ سیاحت کا اجلاس ہوا جس میں میں وزیراعظم کی ہدایات اور نیشنل کوآرڈنیشن کمیٹی برائے سیاحت کے فیصلوں کی روشنی میں اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔

اجلاس میں بریفنگ کے دوران کہا گیا کہ سیاحتی مقامات تک رسائی کیلئے سڑکوں کی تعمیر پر کام تیز کرنے اور وزیراعلیٰ کی سیاحت کے فروغ و ترقی کیلئے دیگر تمام منصوبوں پر کام تیز کرنے جبکہ سیاحتی مقامات پر مقامی ، قومی اور بین الاقوامی سیاحوں کی ضرورت کے مطابق معیاری تربیت کے حامل ٹوارزم آپریٹرز کی فراہمی کرنے کی بھی ہدایت کی گئی۔

بریفنگ میں کہا گیا کہ ہزارہ اور ملاکنڈ ڈویژن کے سیاحتی مقامات تک رسائی سڑکوں کی تعمیر کے منصوبوں کیلئے ورک آرڈر جاری کئے جاچکے ہیں جبکہ ہاسپیٹلٹی انڈسٹری اور ٹوور آپریٹرز کی استعداد کار میں اضافہ کیلئے سٹاف کی ہائیرنگ ، آلات کی خریداری اور تربیت کا عمل رواں مالی سال میں مکمل کرلیا جائیگا۔

بریفنگ میں یہ بھی کہا گیا کہ یوتھ ڈویلپمنٹ پیکج کے تحت خیبرپختونخواامپیکٹ چیلنج پروگرام مکمل کر لیا گیا ہے اور نیشنل یوتھ کارنیول پر کام جاری ہے جبکہ صوبے میں پانچ جوان مراکز قائم کئے جا چکے ہیں جبکہ پندرہ جوان مراکز کیلئے زمین کی نشاندہی کی جا رہی ہے۔

Advertisement

 بریفنگ کے دوران کہا گیا کہ مردان میں خواتین کیلئے جمنازیم اور کثیر المقاصد ہال کی تعمیر پر 70 فیصد کام مکمل کیا جا چکا ہے جبکہ کوہاٹ، ڈی آئی خان، بنوں ، سوات ، ایبٹ آباداور پشاور میں جمنازیم اورکثیر المقاصد ہال کی تعمیر پر سول ورک جلد شروع کر دیا جائے گا۔

بریفنگ کے دوران یہ بھی کہا گیا کہ ریسٹ ہاﺅسز کی آﺅٹ سورسنگ اور آن لائن بکنگ کے لیے  48 ریسٹ ہاﺅسز کے آرایف پی شائع کئے جا چکے ہیں اور 94 ریسٹ ہاﺅسز کے آر ایف پی تیار ہیں جو رواں ہفتے پبلش کئے جائیں گے۔

اجلاس میں کہا گیا کہ مربوط ٹوارزم مینجمنٹ پلان 2021 پر کام شروع ہے ، ٹوارزم ایکٹیوٹیز کلینڈر تیار کرلیا گیا ہے جبکہ سیاحتی مقامات پر تجاوزات کے خاتمے کی مہم کے تحت ہزارہ اور ملاکنڈ ڈویژن میں اقدامات کئے گئے۔

بریفنگ میں کہا گیا کہ کالام میں 67.57 کنال رقبہ واگزار کیا گیا ہے جبکہ صوبے میں تیز رفتار ترقی کیلئے 11 سیاحتی مقامات کی نشاندہی کی گئی ہے اورسیاحوں کے لیے ہر10سے 15کلومیٹر کے فاصلے پرٹائلٹ کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔

بریفنگ میں یہ بھی کہا گیا کہ بدھا کوریڈور کی ترقی کیلئے گندھارا ٹریل کی پہلے سے نشاندہی کی جا چکی ہے اور گندھارا فیسٹیول 2021 ءکی منصوبہ بندی شروع ہے جبکہ صوبے میں سیاحتی استعداد کے حامل متعدد نئے مقامات کی نشاندہی کی گئی ہے جن میں ضم شدہ اضلاع کی پانچ سائٹس بھی شامل ہیں۔

اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے محمود خان نے کہا کہ صوبے کے اہم سیاحتی مقامات کو بین الاقوامی معیار کے مطابق ترقی دینے کیلئے متعلقہ محکمے اپنی ذمہ داریاں بروقت پوری کریں۔

Advertisement

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے مزید کہا کہ ارباب نیاز کرکٹ سٹیڈیم پشاور کی تعمیر و بہتری کا میگا منصوبہ ہے، ارباب نیازاسٹیدیم پرکام ہر حال میں مقررہ ٹائم لائن کے مطابق مکمل کرنا ہے جبکہ سیاحت کی تیز رفتار اور دیرپا ترقی موجودہ حکومت کے اہم اہداف میں شامل ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دنیا کے تمام براعظموں کی بلند ترین چوٹیاں سر کرنے والا پاکستانی کوہ پیما
ہیلتھ سیکٹر میں بڑی پیش رفت؛ 10 ملین ڈالر سے جدید ادویات کی تیاری کا منصوبہ
نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد نہ ہونا دہشت گردی بڑھنے کا سبب ہے، ترجمان پاک فوج
محسن پاکستان: عبدالقدیر خان کو بچھڑے 4 برس بیت گئے
ذہنی صحت انسانی وقار، اُمید اور ترقی کی بنیاد ہے، صدرِ مملکت
سعودی سرمایہ کاروں کا خیر مقدم کرتے ہیں، حکومت برآمدات بڑھانے کیلئے پرعزم ہے، وزیر خزانہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر