
پاکستانی اوپنر شرجیل خان نے سپات فکسنگ جرم مین ملوث ہونے کا اعتراف کرلیا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے حکام اور شرجیل خان کے درمیان ملاقات آج لاہورمیں ہوئی ملاقات میں شرجیل خان کی کرکٹ میں واپسی کا روڈ میپ ترتیب دیا گیا۔
ری ہیب پروگرام کے مطابق شرجیل خان کو انٹی کرپشن کوڈ پر لیکچر لینا اور دینا ہوگا۔ ان کو سوشل سروس کے طور پر یتیم خانے کا دورہ کرنا ہوگا، ان کو پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں اور اسپورٹنگ اسٹاف کیساتھ ایک نشست رکھنی ہوگی۔
.شرجیل خان نے ملاقات میں سپاٹ فکسنگ جرم کا اعتراف کرلیا۔ ان کا کہنا تھا کہ میں پی سی بی، اپنی ٹیم، شائقین کرکٹ اور اپنے اہلخانہ سے غیرمشروط معافی مانگتا ہوں
میرے ایک غیرذمہ دارانہ عمل کے باعث انہیں شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا۔
یقین دلاتا ہوں مستقبل میں ذمہ داری کا مظاہرہ کروں گا، شرجیل خان نے مزید کہا کہ تمام کرکٹرز پر واضح کرنا چاہتا ہوں کہ پی سی بی کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر انہیں وقتی فائدہ دے سکتی مگر اس کے نتائج پورے کیرئیر پر اثر انداز ہوتے ہیں۔
ڈائریکٹر پی سی بی سکیورٹی اینڈ انٹی کرپشن شرجیل خان نے آج ملاقات میں اپنے کیے پر شرمندگی اور ندامت کا اظہار کیا، اورمزید کہا کہ پی سی بی کرپشن پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News