Advertisement
Advertisement
Advertisement

ضرورت مندوں کی مدد کرنے سے عمر بڑھتی ہے، ماہرین نے تحقیقمیں ثابت کر دیا

Now Reading:

ضرورت مندوں کی مدد کرنے سے عمر بڑھتی ہے، ماہرین نے تحقیقمیں ثابت کر دیا

ضرورت مندوں کی مدد کرنے سے عمر بڑھتی ہے، ماہرین نے بتا دیا۔

تفصیلات کے مطابق جرمنی، ہالینڈ اور امریکا کے ماہرین نے 34 ممالک میں مشترکہ تحقیق کرنے کے بعد دریافت کیا ہے کہ جو لوگ ضرورت مندوں کی مدد کرتے رہتے ہیں وہ نہ صرف لمبی عمر پاتے ہیں بلکہ ان کی عمومی صحت بھی بہتر رہتی ہے۔

یاد رہے کہ اس تحقیق میں انسانی صحت اور عمر کا انسانی رویّوں کے ساتھ تعلق معلوم کرنے کی کوشش کی گئی تھی۔

دوسری جناب  ایک دوسرے کی مدد یا تعاونِ باہمی کا رویہ کوئی عجیب و غریب نہیں بلکہ یہ چیونٹیوں سے لے کر ہاتھیوں تک میں پایا جاتا ہے۔

اس مقصد کےلیے انہوں نے مختلف ممالک میں ضرورت مندوں کی مدد اور تعاونِ باہمی کے بارے میں کیے گئے مطالعات اور تحقیقات کو کھنگالنا شروع کیا۔ طویل تحقیق کے بعد واضح نتائج ان کے سامنے تھے:

Advertisement

س سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ آپ غریب ہیں یا امیر، لیکن اگر آپ ضرورت مندوں کی مدد کرنے کا مزاج رکھتے ہیں تو ممکنہ طور پر آپ کی عمر طویل ہوگی جبکہ صحت اچھی رہنے کا امکان بھی روشن ہے۔

جاپان اور فرانس میں امدادِ باہمی کی شرح سب سے زیادہ دیکھی گئی لیکن ساتھ ہی ساتھ عمومی صحت اور عمر بھی زیادہ مشاہدے میں آئی۔

ترکی اور چین میں یہ معاملہ اوسط پر رہا جبکہ جنوبی افریقہ میں، جو اپنے پڑوسی ممالک سے زیادہ خوشحال بھی ہے، عمر کم اور ناگہانی اموات کی شرح زیادہ تھی جبکہ وہاں ایک دوسرے کی مدد کرنے کا جذبہ سب سے کم دیکھا گیا۔

اس تحقیق میں یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ ایک دوسرے کی مدد کرنے کا مطلب صرف مالی امداد نہیں بلکہ اس میں ایک دوسرے کا خیال رکھنے، حال چال پوچھتے رہنے اور چھوٹے چھوٹے کاموں میں ہاتھ بٹانے جیسے چھوٹے چھوٹے اقدامات بھی بڑی اہمیت رکھتے ہیں۔

واضح رہے کہ تحقیق میں  ماہرین جاننا چاہتے تھے کہ انسانی معاشروں میں، جہاں آپس میں تعاون سے زیادہ مقابلے کا رجحان ہے، یہ طرزِ عمل کس نوعیت کا ہے اور اس سے انفرادی سطح پر کیا فائدہ پہنچتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
جلد پر ٹیٹو کی مقبولیت کم، اب کونسا ٹیٹو ٹرینڈ بن گیا
مکھیاں دور، گائے پُرسکون؛ انوکھا نوبل انعام، جاپانی محققین کے نام
فریکچر کو دھاتی پلیٹ یا راڈ کے بغیر جوڑنا ہوا اب ممکن؛ چین نے گلو تیار کرلیا
مکڑی کے جال بُننے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
دنیا کی سب سے محفوظ موٹر سائیکل متعارف
اسلام آباد کے آسمان پر حیرت انگیز قدرتی منظر؛ ویڈیو وائرل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر