Advertisement
Advertisement
Advertisement

ہالی ووڈ اسٹار ڈوین جانسن نے گلوکارہ لارن ہاشیان سے شادی کرلی

Now Reading:

ہالی ووڈ اسٹار ڈوین جانسن نے گلوکارہ لارن ہاشیان سے شادی کرلی
Dwayne Jhonson married Lauren Hashian

ہالی ووڈ اسٹار اور سابق ڈبلیو ڈبلیو ای چیمپئن ڈوین جانسن نے ہالی ووڈ ادکارہ لارن ہاشیان سے شادی کر لی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈوین جانسن اور لارن ہاشیان کی شادی ک تقریب امریکہ کے شہر ہوائی میں ہوئی۔

ڈوین جانسن نے شادی کی تقریب میں اپنی شریکِ حیات لارن ہاشیان کے ساتھ خوبصورت فوٹو شوٹ کروایا  اور اپنی شادی کی تقریب کی تصاویر انسٹاگرام پرشیئر کیں۔

 انسٹاگرام پر پوسٹ کی گئی تصاویر میں  ڈوین اور لارین تقریب سے لطف اندوز ہوتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں جبکہ بیک گراؤنڈ میں غروب آفتاب کے منظر نے ان کے فوٹو شوٹ کو مزید خوبصورت اور پرکشش بنا دیا ۔

واضح رہے کہ ڈوین کی پہلی شادی ڈینی گارشیا سے 1997 میں ہوئی تھی لیکن یہ شادی کامیاب نہ رہ سکی جس کے باعث2007 میں رشتہ ازدواج سے الگ ہوگئے ۔

Advertisement

ڈوین کی اپنی سابقہ بیوی ڈینی سے ایک بیٹی بھی ہے۔

   ڈوین نے 2007  میں لارن ہاشیان سے ڈیٹنگ شروع کی اور ایک دوسرے کے ساتھ اچھے تعلقات رکھے ، ڈوین اور لارن کی تین سال اور 15 ماہ  کی عمر کی دو بیٹیاں ہیں ۔

خیال رہے کہ ڈوین  جانسن کا شمار ہالی ووڈ کے بہترین اور نامور اداکاروں میں ہوتاہے ۔

ڈوین کو آخری بار فلم ہوبس اینڈ شا میں میں دیکھا گیا ،جس میں انہوں نے فلم بینوں کے لیے بہترین اداکاری کے جوہر دکھائے اور ان کی یہ فلم ایکشن سے بھر پور ہے جس کو شائقین نے بہت پسند کیا ہے۔

ڈوین رواں سال نئے انداز میں جمانجی فالو اپ میں نظر آئیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ممتاز گلوکارہ زبیدہ خانم کو مداحوں سے بچھڑے 12 برس بیت گئے
مداحوں کیلئے خوشخبری؛ فضا علی کا نیا گانا "مہندی والی رات" ریلیز کے قریب
ٹیلر سوئفٹ دنیا کی امیر ترین گلوکارہ بن گئیں
معروف ٹک ٹاکر ٹریفک حادثے میں جاں بحق
حرا مانی کی ہمشکل نے اداکاری سے متعلق خاموشی توڑ دی
ہانیہ عامر اقوامِ متحدہ ویمن پاکستان کی نیشنل گُڈ وِل ایمبیسیڈر مقرر
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر