
مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے کہا ہے کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے ایشیاء کی بہترین پرفارمنگ مارکیٹ کا اعزاز حاصل کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک پیغام میں مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی جانب سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو مبارکباد پیش کی گئی ہے۔
عبدالحفیظ شیخ نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ گذشتہ 7 دنوں میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی تجارت کا حجم 3 بار 1 بلین حصص کو عبور کرگیا ہے جس کے باعث پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے ایشیا کی بہترین پرفارمنگ مارکیٹ کا اعزاز حاصل کیا ہے۔
Trading volume of @pakstockexgltd crossed the 1 billion shares mark 3 times in the past 7 days. Congratulations to Pakistan Stock Exchange for upholding the title it has earned as the Best Performing Market in Asia – the performance continues.@SECPakistan#PSXNews #PSXUpdates
Advertisement— Dr. Abdul Hafeez Shaikh (@a_hafeezshaikh) September 8, 2020
انہوں نے ہے کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو ایشیا کی بہترین پرفارمنگ مارکیٹ کا اعزاز حاصل کرنے اور اس اعزاز کو برقرار رکھنے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News