Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستانی سائیکلسٹ ثمر خان کے ساتھ بھی اسلام آباد میں جنسی ہراسانی کا واقعہ

Now Reading:

پاکستانی سائیکلسٹ ثمر خان کے ساتھ بھی اسلام آباد میں جنسی ہراسانی کا واقعہ

گذشتہ روز لاہور موٹر وے پر خاتون سے مبینہ زیادتی کے واقعے کے بعد شہر اقتدار میں بھی اسی نوعیت کا واقعہ  پیش آیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد سے تعلق رکھنے والی خاتون سائیکلسٹ کے ساتھ سڑک پر مبینہ طور پر جنسی ہراسانی کا واقعہ پیش آیا ہے۔

پاکستانی خاتون سائیکلسٹ ’ثمر خان‘ کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں اپنے ساتھ ہوئی زیادتی کا انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ سائیکلنگ کے دوران ایک شخص نے مجھ سے بدتمیزی کی ہے۔

سائیکلسٹ ثمر خان نے سوشل میڈیا پر اپنے ساتھ ہونے والا واقعہ بیان کردیا اور بتایا کہ میں اسلام آباد کی سڑکوں پر سائیکلنگ کررہی تھی کہ ایک شخص نے بدتمیزی کی۔

ثمر خان نے بدتمیزی کرنے والے شخص کا حلیہ بتاتے ہوئے کہا ہے کہ مرون شرٹ پہنے ایک شخص نے مجھے غیر مناسب انداز میں چھوا تھا۔

انہوں نے کہا ہے کہ میں نے سائیکل پر اس شخص کا پیچھا کرنے کی کوشش کی مگر وہ فرار ہوگیا۔

Advertisement

ثمر خان نے بتایا ہے کہ تین چار لوگوں نے واقعہ دیکھا مگر کسی نے مزاحمت کی کوشش نہیں کی۔

سائکلسٹ ثمر خان نے سوال کیا کہ سڑک پر چلتی لڑکی کو چھو کر کیا ملتا ہے آپ کو؟ ۔

سائیکلسٹ ثمر خان نے سوال کیا کہ ’کیا لوگوں کو یہ حرکت گھٹیا نہیں لگتی؟‘۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز لاہور سے گجرانوالہ جاتے ہوئے موٹر وے پر بھی ایک خاتون کو اس کے بچوں کے سامنے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے کا واقعہ پیش آیا ہے جبکہ گزشتہ دنوں کراچی کے علاقے عیسیٰ نگری میں بھی پڑوسی نے 5 سالہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کردیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان ہمیشہ سے فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑا رہا ہے اور ہمیشہ ان کا ساتھ دیتا رہے گا، وزیرِ اعظم
ڈی جی آئی ایس پی آر کا کنیرڈ کالج فار وومین یونیورسٹی کا دورہ، اساتذہ اور طالبات سے خصوصی گفتگو
آزاد کشمیر میں حکومت اور عوامی ایکشن کمیٹی کے مذاکرات کامیاب، تاریخی معاہدہ طے
عوامی مفاد اور امن ہماری ترجیح ہے، آزاد کشمیر کی خدمت کرتے رہیں گے، وزیر اعظم
معاشی اور اقتصادی اصلاحات کی پالیسی نے معیشت کو نئی سمت دی ، شہبازشریف
ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پربھاری جرمانے،ڈی میرٹ پوائنٹس کا نیا نظام نافذ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر