پاکستانی معروف گلوکارہ گُل پانڑہ کی تصویر اور ویڈیو وائرل ہوگئی۔
گلوکارہ گُل پانڑہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر اور ویڈیو پوست کی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ گلوکارہ اپنی سالگرہ منا رہیں ہیں۔
https://www.instagram.com/p/CEzfxjXAlWW/?utm
یاد رہے کہ پاکستان کی پشتو فوک میوزک سنگر گُل پانڑہ نے گزشتہ دنوں اپنی 31 ویں سالگرہ منائی ، گُل پانڑہ کی جانب سے اپنی سالگرہ کی تصویریں اور ویڈیوز اپنے مداحوں کے ساتھ بھی شیئر کی گئیں ۔

گُل پانڑہ کی جانب سے کی جانے والی پوسٹ کی کیمشن میں گلوکارہ نے لکھا کہ ایک اور سال دیکھنے پر وہ خود کو بہت خوش قسمت محسوس کر رہی ہیں۔
https://www.instagram.com/p/CE4gUCmAEQO/?utm
دوسری جانب گُل پانڑہ کی جانب سے شیئر کی گئی تصویروں پر اُن کے مداحوں کی جانب سے اُنہیں سالگرہ کی مبارکباد دی گئی، نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے اُن کے مداحوں نے اُن کی اور اُن کے فن کی بھی خوب تعریفیں کیں ۔
گُل پانڑہ نے اپنی سالگرہ کی تصویریں شیئر کرتے ہوئے اپنی سالگرہ منانے پر اپنی فیملی کا شکریہ ادا کیا اور خود کو سالگرہ کی مبارکباد بھی دی۔
واضح رہے کہ گُل پانڑہ اپنی سالگرہ کے کیک کے ہمراہ تصویروں میں کافی خوبصورت نظر آ رہی ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
