ترکی کے مشہور ڈراما سیریل کورلش عثمان کے سیزن 2 کا پہلا ٹریلر جاری کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ترک ثقافت کے 3 اہم جز گھوڑے، عقاب اور بھیڑیئے کو بھی ٹریلر میں نمایاں جگہ دی گئی ہے۔
عثمان کے روپ میں اداکار براق اوزچیویت ایک بار اس کردار کو ادا کرنے کے لیے واپس لوٹ رہے ہیں
دوسری جانب جنید آرکین اس ڈرامے میں Aksakals کے سربراہ کے روپ میں نظر آئیں گے۔
یاد رہے کہ ٹریلر میں جو کردار لوگوں کی توجہ کا مرکز بنا وہ تامیر یاگت کا تھا جن کے ساتھ ایک بھیڑیا دکھایا گیا کیونکہ کسی کو اندازہ نہیں کہ وہ کیا کردار ادا کرنے والے ہیں۔
ٹریلر کا آغاز اس ڈرامے کا پہلی بار حصہ بننے والے امین گورسی نے کیا جن کے کردار کے بارے میں بھی کوئی تفصیلات ابھی موجود نہیں۔
خیال رہے کہ کورلش عثمان سیزن ون میں ارطغرل غازی کے بیٹے عثمان کی جوانی کی جدوجہد کو دکھایا گیا تھا جو منگولوں اور کلوچسائیار قلعے میں موجود دشمنوں کے خلاف تھی۔
واضح رہے کہ سیزن 2 کا آغاز اکتوبر یا نومبر میں ہوگا جس کا آفیشل ٹریلر ستمبر کے شروع میں جاری کیا گیا تھا اور اب ٹیزر ٹریلر سامنے آیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
