
موٹروے پر خاتون سے ہراسانی کا ایک اور واقعہ سامنے آگیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق موٹروے پولیس کے انسپکٹر نے مری پولیس کو بتایا کہ ایکسپریس وے سے مری کی جانب سفر کرنے والی خاتون نے 130 پر کال کرکے کہا کہ اسے کچھ لڑکے ہراساں کررہے ہیں۔
خاتون نے مزید شکایت کرتے ہوئے بتایا کہ پانچ لڑکے گاڑی کا مسلسل پیچھا کررہے ہیں اور عجیب عجیب اشارے کررہے ہیں جس پر موٹروے پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے 5ملزمان فیضان ندیم، عبداللہ، مصعب عباس، عمر اور محمد ولید کو گرفتار کرلیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پانچوں لڑکوں کا تعلق لاہورسے ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News