
پاکستانی اداکارہ مہوش حیات نے سیکڑوں بچوں کی تعلیم کا بیڑہ اٹھانے کا فیصلہ کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق اداکارہ مہوش حیات سندھ میں خستہ حال اسکولوں کی بحالی کے لیے پُرعزم ہیں اور انہوں نے سکھر کے 5 اسکولوں اور ان میں پڑھنے والے سیکڑوں بچوں کی تعلیم کا بیڑہ اٹھایا ہے۔
اداکارہ مہوش حیات نے حال ہی میں برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ دور میں صرف اداکار یا اداکارہ ہونا کافی نہیں بلکہ شائقین سے ملنے والی عزت اورطاقت کو استعمال کرتے ہوئے ہمیں اپنے ملک، معاشرے اور دنیا کے مسائل کے حل میں بہتری لانی چاہئے۔
مہوش حیات کا کہنا تھا کہ فنکاروں کو پُرامن مستقبل کے لیے بھی کام کرنا چاہئے۔
مہوش حیات کا مزید کہنا تھا کہ میں نا صرف تفریح فراہم کرنے کا کام کررہی ہوں ، بلکہ وہ فلاحی کا م بھی کر رہی ہوں جس سے لوگوں کی زندگیوں میں تھوڑی بہتری آسکے۔
مہوش حیات نے بتایا کہ ایک بین الاقوامی فلاحی تنظیم گلوبل چیریٹی پینی اپیل کے ساتھ مل کر پاکستان کے صوبہ سندھ کے غریب بچوں کی تعلیم کے لیے بھی کوششیں کررہی ہوں۔
ذرائع کے مطابق بچوں کے خستہ حال اسکولوں کےحال کی بہتری کے لیے مہوش حیات اگلے سال لندن میں منعقد ہونے والی میراتھن میں حصہ لیں گی اور صوبہ سندھ کے شہر سکھر میں 5 اسکولوں کی تعمیر کے لیے تقریباً ایک لاکھ یورو فنڈ اکھٹا کریں گی۔
مہوش حیات نے بتایا کہ سکھر میں تقریباً 900 لڑکے اور لڑکیوں کے لیے 5 اسکول قائم کر رہے ہیں اور میرے لیے اس سے بڑی کوئی بات نہیں کہ تھوڑی سے کوشش سے غریب بچوں کا مستقبل سنوارسکوں۔
مہوش حیات نے لوگوں سے اپیل کہ ہے کہ تما م تر لوگ سندھ میں خستہ حال اسکولوں کی بحالی کے لیے پُرجوش طریقےسےحصہ لیں اور اس نیک کام میں ان کا ساتھ دیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News