Advertisement
Advertisement
Advertisement

مولانا فضل الرحمان کی چودھری شجاعت سے ملاقات

Now Reading:

مولانا فضل الرحمان کی چودھری شجاعت سے ملاقات
چودھری شجاعت

جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی ق لیگ کے سربراہ چوہدری شجاعت سے ملاقات ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان چودھری شجاعت سے ملاقات کے لیے ان کی رہائش گاہ پہنچ گئے، ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال پر گفتگو کی گئی۔

ملاقات میں مولانا فضل الرحمان نے چودھری شجاعت کی عیادت کی اور ان کی خیریت دریافت کی۔

اس موقع پر ق لیگ کے سربراہ چوہدری شجاعت نے کہا کہ کورونا نے پوری دنیا کو بدل ڈالا، کورونا صورتحال اللہ کی طرف سے ایک وارننگ ہے۔

چوہدری شجاعت نے یہ بھی کہا کہ کورونا وائرس نے تمام دنیاوی سپرپاورز کی بےبسی عیاں کردی ہے، آج ثابت ہوگیا ہے کہ حقیقی سپرپاور صرف اللہ تعالیٰ ہے۔

Advertisement

ق لیگ کے سربراہ چوہدری شجاعت نے مزید کہا کہ اللہ تعالیٰ کے سامنے تمام ممالک بے انتہا سائنسی ترقی اور ٹیکنالوجی کے باوجود بے بس ہیں، آج اربوں ڈالر کی لاگت کے میزائل اور جدید اسلحہ کوڑیوں کے مول بک رہا ہے۔

ملاقات میں جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے ق لیگ کے سربراہ چوہدری شجاعت کی رہائش گاہ پر ان کی عیادت کے موقع پرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں بیروزگاری، مہنگائی عروج پر ہے، روپے کی قدر بھی گرتی جارہی ہے جبکہ اب اس ملک میں عام خاتون کی عزت بھی محفوظ نہیں۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ اس قسم کے واقعات کے بعد بھی ریاست مدینہ کا نام آتا ہے، ہمارے اداروں کا فرض ہے اس واقعے کو سنجیدگی سے لیں اور ذمہ داران کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔

جے یو آئی کے سربراہ نے یہ بھی کہا کہ سر بازار ناموس رسالت، صحابہ کی شان پر حملے کیے جارہے ہیں اور ذمہ دار ایسی باتیں کررہے ہیں جو زخموں پر نمک چھڑک رہے ہیں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان کے انرجی سیکٹر میں بڑی پیشرفت؛ ترکی کی نیشنل آئل کمپنی کی انٹری
اسلام آباد میں معمولاتِ زندگی بحال، وفاقی پولیس کا شہر بھر سے رکاوٹیں ہٹانے کا فیصلہ
سعد رضوی کے گھر پر چھاپے میں برآمدگی کی تفصیل جاری
ورلڈ اکنامک آؤٹ لک رپورٹ؛ معاشی شرح نمو 3.6 فیصد رہنے کا امکان
نارتھ ایسٹ پمپنگ اسٹیشن پر K-II لائن کی مرمت کا کام شروع
ٹی ایل پی واقعے پر جعلی خبروں کے خلاف بڑا ایکشن شروع
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر