
کراچی کے علاقے نیو کراچی میں دعا چوک کے قریب ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے دو افراد زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق 4 مسلح ملزمان نے دعا چوک کے قریب واقع عدنان جنرل اسٹور میں ڈکیتی مزاحمت کے دوران فائرنگ کی ہے۔ جس کے نتیجے میں باپ اور بیٹا زخمی ہوئے ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے ہیں جبکہ زخمیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں 17 سالہ حسن ولد ہارون اور 40 سالہ ہارون ولد محمد حینف شامل ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News