
خطرناک قیدیوں کی حفاظت پر مامور جیل ملازمین کی تنخواہیں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کی طرز پر بڑھانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق لاہور آئی جی جیل آفس نے محکمہ جیل خانہ جات کے ملازمین کی تنخواہیں بڑھانے کا فیصلہ کرلیا۔
محکمہ جیل خانہ جات کے باقی ملازمین اور افسران کی تنخواہوں میں اضافے کے ساتھ اپ گریڈیشن بھی کی جائے گی۔
اس حوالے سے اسپیشل سیکرٹری جیل کی سربراہی میں کل سول سیکرٹریٹ میں میٹنگ ہو گی۔میٹنگ میں جیل کی طرف سے ڈی آئی جی جیل ہیڈ کوارٹر اور سپرنٹنڈنٹ کیمپ جیل شریک ہوں گے۔
کیمپ جیل کے سپرنٹنڈنٹ کی جانب سے جیل ملازمین کی تنخواہوں کا دیگر محکموں سے موازنے کے حوالے سے چارٹ مرتب کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News