گورنرسندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ وزیراعظم کے اعلان کردہ کراچی پیکج سے شہریوں کے مسائل کے حل میں مدد ملے گی۔
تفصیلات کے مطابق گورنرسندھ عمران اسماعیل سے نارتھ ناظم آباد ریزیڈنس کمیٹی کے وفد کی گورنرہاﺅس میں ملاقات ہوئی جس میں نارتھ ناظم آباد کے مختلف بلاکس کے مسائل،مکینوں کو درپیش مشکلات اوران کے حل کے لئے اقدامات پرتبادلہ خیال کیا گیا۔
گورنرسندھ سے ملاقات میں وفد نے کہا کہ نارتھ ناظم میں تین پلوں کی تعمیر سے ٹریفک کی روانی میں نمایاں بہتری آئی ہے،ان پلوں سےعوام کو بہتر سفری سہولیات حاصل ہورہی ہیں۔
نارتھ ناظم آباد ریزیڈنس کمیٹی کے وفد نے مزید کہا کہ کراچی کے شہریوں کے لئے پیکج کے اعلان پر وزیراعظم کے مشکور ہیں۔
اس موقع پر عمران اسماعیل نے کہا کہ حالیہ غیر معمولی بارشوں نے پورے شہر کو شدید متاثر کیا، شہر کے کئی دیگر علاقوں کی طرح نارتھ ناظم آباد کے بعض علاقوں کا ڈوبنا افسوسناک تھا۔
گورنرسندھ عمران اسماعیل نے مزید کہا کہ پہلے مرحلہ میں شہر کے تمام نالوں کی صفائی کی جائے گی جبکہ فراہمی و نکاسی آب ، انفرااسٹرکچر کی بہتری اور دیگر سہولیات کے لئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات ہوں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
