Advertisement
Advertisement
Advertisement

محمد صادق خان کی عبداللہ عبداللہ سے ملاقات

Now Reading:

محمد صادق خان کی عبداللہ عبداللہ سے ملاقات
محمد صادق

وزیر اعظم کے افغانستان کیلئے خصوصی نمائندے محمد صادق خان نے دوحہ میں  افغانستان کے چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ سے ملاقات کی ہے۔

ملاقات میں  افغانستان میں قیام امن اور حالیہ بین الافغان مزاکرات کے حوالے سے بھی متعدد امور پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ عبداللہ عبد اللہ  کے پاکستان کے آئندہ دورے  پر بھی بات چیت کی گئی۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں دونوں رہنماوں کا افغان مزاکراتی عمل پر اظہار اطمینان کیا ہے۔

یاد رہے قطر میں بین الافغان مذاکرات جاری ہیں جس میں دونوں راہنما شرکت کر رہے ہیں امریکہ کے نمائندہ خصوصی افغانستان میں قیام امن و بین الافغان مذاکرات کے حوالے سے پاکستان میں اہم ملاقاتوں کے بعد قطر واپس لوٹے ہیں جہاں وہ بین الافغان مذاکرات کے حوالے سے بقیہ ملاقاتوں میں شرکت کریں گے۔

مزید پڑھیں

جنگ کے ذریعے فتح کا حصول ممکن نہیں،عبداللہ عبداللہ

دوحہ افغانستان کی کونسل برائے قومی مفاہمت کے چیئرمین ڈاکٹر عبداللہ عبداللہ...

Advertisement

واضح رہے گزشتہ روز دوحہ افغانستان کی کونسل برائے قومی مفاہمت کے چیئرمین ڈاکٹر عبداللہ عبداللہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ سیز فائر تمام افغانوں کا مطالبہ ہے، مجھے یقین ہے کہ دونوں وفود دیگر امور کے ساتھ اس بارے میں بھی بات چیت کریں گے۔

دوحہ افغانستان کی کونسل برائے قومی مفاہمت کے چیئرمین نے کہا تھا کہ جنگ کے ذریعے فتح کا حصول ممکن نہیں ہے تاہم مذاکرات سے دونوں فریق فاتح ہو سکتے ہیں اور امن مذاکرات کا آغاز ایک بہت ہی تاریخی اقدام ہے۔

عبداللہ عبداللہ نے یہ بھی کہا تھا کہ مذاکرات سے تمام مسائل کو فوری حل نہیں کیا جاسکتا تاہم مذاکرات سے لوگ تشدد میں کمی کی توقع کر رہے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
محصولات اور 2024 کے انتخابات کے نتائج سےامریکہ کی معیشت مضبوط ہوئی، ڈونلڈ ٹرمپ
عمرہ ویزا پالیسی میں بڑی تبدیلی؛ سعودی حکومت نے اہم اعلان کردیا
بھارتی بینک کی وائی فائی آئی ڈی ’’پاکستان زندہ باد‘‘ کے نام سے تبدیل، ہنگامہ برپا ہوگیا
ایران کے جوہری پروگرام میں ہتھیاروں کی تیاری کے شواہد نہیں، رافیل گراسی
حماس نے ثالثوں سے اسرائیل پر دباؤ ڈالنے کا مطالبہ کردیا
ٹرمپ نے مودی کو ’’خونی قاتل‘‘ قرار دے دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر